تازہ تر ین

روس یوکرین تنازع: اب تیل کی مزید پیداوار کی ضرورت ہے، ایلون مسک

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب مزید ایندھن کی پیداوار کی ضرورت ہے۔
ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں تیل اور گیس کی پیداوار میں فوری اضافہ کرنےکی ضرورت ہے۔ کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سےایندھن کی نقل وحمل پر فرق پڑا ہے اوربعض ممالک اس کی عدم دستیابی کی صورت میں بحران کا خطرہ ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔
مسک نےاشارہ دیا کہ الیکٹرک ماڈلزکو اپنانے اور قابل تجدید توانائی کی طرف وسیع تر تبدیلی کواتنی تیزی سے بروئے کارنہیں لایاجا سکتا کہ صارفین کو قلیل مدت میں زیادہ قیمتوں سے بچایا جاسکے۔
انھوں نے کہا کہ ظاہرہے کہ اس سے ٹیسلا پرمنفی اثر پڑے گا لیکن پائیدارتوانائی کے حل روس سے ہونے والی تیل اور گیس کی برآمدات کی بندش کو پورا کرنے کے لیے فوری طورپررد عمل ظاہر نہیں کرسکتے۔
انھوں نے یہ ٹویٹس ایسے وقت میں کی ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دھاتوں اور اجنا س کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکا روس سے خام تیل کی درآمدات پر پابندی پرغورکر رہاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain