روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پرکی جائے گی۔ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔ روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کا فیصلہ انسانی بنیادوں پرکیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی بیان نہیں دیا ہے۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں روس کی بمباری اورشیلنگ جاری ہے جبکہ…
Author: Khabrain News
شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت، کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی۔ مبینہ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔ خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی۔ نیٹ ورک کے خاتمہ کی کوششیں جاری ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل کی قیمت 129 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔ گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ روس کی…
یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفرکرکے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا۔ بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔ بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔ بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔ سلواکیہ پہنچنے پرحکام…
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا نے سوشل میڈیا پر رائے زنی کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کئے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیلا کا کہنا تھا کہ کتنے ہی…
امرتسر: بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود…
ممبئی: بالی وڈ کے مشہوراداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں اور مداحوں سے جلد ملاقات کی امید ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کراچی لٹریچرفیسٹیول میں آن لائن گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں اورمداحوں سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہرشخص ہیرو بننا چاہتا ہے لیکن دنیا کوصرف اچھا کام یاد رہتا ہے۔ نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے اورادب کا ایک دوسرے سے رابطہ ضروری ہے۔ مرزا غالب اورفیض احمد فیض جیسے شاعروں نے میرے تخلیقی سفرمیں اہم کردار ادا…
لاہور: سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا سابق صدر پاکستان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دادا رفیق تارڑ انتقال کر گئے ہیں۔ خیال رہے کہ رفیق تارڑ نے یکم جنوری 1998 کو پاکستان کے نویں صدر کا حلف اٹھایا اور وہ 20 جون 2001 تک صدر مملکت کے منصب پر فائز رہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
