عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل کی قیمت 129 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔ گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ روس کی…
Author: Khabrain News
یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفرکرکے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا۔ بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔ بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔ بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔ سلواکیہ پہنچنے پرحکام…
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا نے سوشل میڈیا پر رائے زنی کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کئے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیلا کا کہنا تھا کہ کتنے ہی…
امرتسر: بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود…
ممبئی: بالی وڈ کے مشہوراداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں اور مداحوں سے جلد ملاقات کی امید ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کراچی لٹریچرفیسٹیول میں آن لائن گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں اورمداحوں سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہرشخص ہیرو بننا چاہتا ہے لیکن دنیا کوصرف اچھا کام یاد رہتا ہے۔ نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے اورادب کا ایک دوسرے سے رابطہ ضروری ہے۔ مرزا غالب اورفیض احمد فیض جیسے شاعروں نے میرے تخلیقی سفرمیں اہم کردار ادا…
لاہور: سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا سابق صدر پاکستان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دادا رفیق تارڑ انتقال کر گئے ہیں۔ خیال رہے کہ رفیق تارڑ نے یکم جنوری 1998 کو پاکستان کے نویں صدر کا حلف اٹھایا اور وہ 20 جون 2001 تک صدر مملکت کے منصب پر فائز رہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔ حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر…
کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلیے ڈیڈ لائن یاد دلادی۔ان کا کہنا ہے کہ ،استعفیٰ نہیں دیں گے تو اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن میں اب دودن رہ گئے ہیں۔ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے خود مستعفی ہوجائیں ۔عمران خان کو عوام پر بھروسہ ہے تو اسمبلی توڑیں اور مقابلہ کرنے کیلیےعوام میں آئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بندوبست کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔غیر جمہوری شکست کےخلاف جمہوری اقدام اٹھائیں گے ۔ ان کا…
لاہور: (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ یہ تحریک عدم اعتماد نہیں ، عمران خان پر اعتماد ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ تحریک عدم اعتماد نہیں ، عمران خان پر اعتماد ہوگا۔ شرارتی لوگوں کو بھی پیغام جا رہا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ یہ سرکس ہے، یہ اکڑ بکڑ بمبے بو کھیل رہے ہیں۔اپوزیشن والے چوتھی بار ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلینٹ بے پناہ ہے، موقع نہیں ملتے۔ گراونڈ بہت ضروری ہیں،مزید بنیں گے۔ عمران…
