Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث زبردست مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1284.38 کی بڑی تنزلی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران بڑی مندی کے باعث انڈیکس 43266.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.88 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 48 لاکھ 42 ہزار 757 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 180 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ علیم خان کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کی پچھلے 3 دن میں چالیس سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی اور وہ ہم خیال گروپ سے ملنے جہانگیر…

Read More

سان فرانسسكو: اگرچہ یوٹیوب نے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا لیکن چند مؤقر ذرائع سے خبر آئی ہے کہ یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آواز پر مبنی پوڈکاسٹ کی ویڈیو اور ڈاکیومینٹری بناسکیں۔ بعض خبروں کے مطابق یہ رقم 50 یزار ڈالر سے تین لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے جو انفرادی یا کسی نیٹ ورک کو دی جارہی ہے۔ اسے فلم اور ویڈیو بنانے کے لیے ہی خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جس میں کیمرے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ لیکن اس سے واضح ہے کہ یہ…

Read More

صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر شخصیات نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجہ نے بھی سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ملک بھر کی سیاسی شخصیات نے رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مسلم لیگ…

Read More

چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے کہا ہے کہ چین کی ریڈ کراس یوکرین کو جتنی ممکن ہو انسانی امداد فراہم کی جائے گی ساتھ ہی انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ روس کی دوستی کو سراہتے ہوئے ’چٹان کی طرح مضبوط‘ قرار دیا۔ خبررساں ادارے رائٹر کی رپورٹ کے مطابق چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت یا اسے فوجی کارروائی قرار دینے کے بجائے مغربی ممالک سے کہا تھا کہ روس کے ’جائز سیکیورٹی خدشات‘ کا احترام کرے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یوکرین صورتحال کی وجوہات پیچیدہ ہیں اور یہ راتوں رات نہیں…

Read More

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے علاوہ اتحادی جماعتیں متحرک نظر آتی ہیں، جب کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کے علاوہ آزاد ارکان کی اہمیت بھی واضح ہورہی ہے، تمام جماعتوں نے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے آج لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کررکھا ہے، اجلاس جہانگیر ترین…

Read More

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پرکی جائے گی۔ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔ روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کا فیصلہ انسانی بنیادوں پرکیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی بیان نہیں دیا ہے۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں روس کی بمباری اورشیلنگ جاری ہے جبکہ…

Read More

شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Read More

پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت، کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی۔ مبینہ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔ خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی۔ نیٹ ورک کے خاتمہ کی کوششیں جاری ہیں۔

Read More