ڈینور، امریکہ: (ویب ڈیسک) امریکا میں کوریئر کمپنی کی وین سے انسانی سروں سے بھرا ایک پورا صندوق چوری کرلیا گیا ہے اور پولیس اب تک مجرموں کی تلاش میں ہے۔ یہ واقعہ ڈین ور میں پیش آیا ہے جہاں ایک وین کے ذریعے انسانی سر طبی تدریس اور تحقیق کےلیے دوسرے مقام پر بھیجے جارہے تھے۔ صبح گیارہ بجے ڈینور سینٹرل پارک کے اطراف میں کھڑی وین میں انکشاف ہوا کہ سروں سےبھرا ڈبہ موجود نہیں ۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واردات ایک روز قبل بدھ کو ڈھائی بجے سے لے کر جمعرات کی…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) تالاب میں تیرتی بطخ نے ایسا کھیل کھیلا کہ اسے شکار کرنے کا ارادہ رکھنے والا شیر دانتوں پسینہ آنے کے باوجود شکار میں ناکام ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر اور بطخ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تالاب میں مزے کرتی بطخ شیر کو دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہے تاہم شیر جیسے ہی بطخ کی جانب قدم اٹھاتا تو بطخ تالاب میں غوطہ لگا کر غائب ہو جاتی اور دوسری جانب نکل کر شیر کو سرپرائز دیتی ہے۔ بطخ نے ایسا کئی…
پیٹس برگ: (ویب ڈیسک) امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا شاندار روبوٹک ٹڈا تیار کیا ہے جس پر کسی کو شک بھی نہیں ہو گا اور اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹس برگ یونیورسٹی کے انجینئرز کیڑے نما روبوٹ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں جو مشکل مقامات پر پہنچنے اور وہاں نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی یونیورسٹی کے طالب علموں نے اساتذہ کی زیر نگرانی 10 ملی میٹر چوڑا مشینی ٹڈا تیار کیا ہےجو بجلی سے چارج ہوتا ہے، اس کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ مستقبل…
سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) اگرچہ یوٹیوب نے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا لیکن چند مؤقر ذرائع سے خبر آئی ہے کہ یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آواز پر مبنی پوڈکاسٹ کی ویڈیو اور ڈاکیومینٹری بناسکیں۔ بعض خبروں کے مطابق یہ رقم 50 یزار ڈالر سے تین لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے جو انفرادی یا کسی نیٹ ورک کو دی جارہی ہے۔ اسے فلم اور ویڈیو بنانے کے لیے ہی خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جس میں کیمرے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ لیکن اس سے واضح…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے کروڑوں روپے مالیتی غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق عملے نے خفیہ اطلاع پر رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرکوں سے سمگل شدہ غیرملکی جوسز، بادام اور خشخاش برآمد کی ہے۔ پکڑے جانے والا غیرملکی سامان ٹماٹر کی آڑ میں اندرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا، پکڑے جانے والے سامان کی مالیت 3 کروڑروپے ہے۔
دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر موٹرگراں پری اٹالین ریسر اینیا باسٹینی نے جیت لی ہے۔ قطر میں ہونے والی ریس میں جنوبی افریقہ کے بریڈ بائنڈر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ریس میں 6 مرتبہ کے عالمی چیمپئن مارک مارکیز پانچویں نمبر پر رہے۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنالیے، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں۔ راولپنڈی میں گزشتہ رات کی مسلسل بارش سے گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث چوتھے روز کا کھیل صبح وقت پر شروع نہیں ہوسکتا تھا۔ ایمپائرز نے صبح گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور دوپہر ایک بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ روشنی بہتر ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔ کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ان کی بیٹی کی بھارتی ویمن ٹیم کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر سابق ورلڈ کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔ لیجنڈری بھارتی بلے باز نے سوشل میڈیا پر بھارتی ویمن کرکٹرز کی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے، کرکٹ کی فیلڈ میں تو باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام باؤنڈریز کو توڑ دیتی ہے اور کھیل سب کو متحد کردیتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان…
کوہ سموئی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق سپنر شین وارن کی موت کو طبعی قرار دے دیا گیا ہے۔ تھائی پولیس کی جانب سے شین وارن کی موت کو طبعی قرار دیتے ہوئے میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ 52 سالہ کرکٹر جمعہ کے روز اپنے لگژری وِلا میں مردہ پائے گئے تھے۔ گزشتہ روز تھائی لینڈ میں ’’ بوائے ٹرِپ‘‘ پر آئے عظیم لیگ سپنر کی اچانک موت کی وجہ سامنے آئی تھی، آنجہانی شین وارن کے قریبی دوست اینڈریو نیوفیٹو نے انکشاف کیا تھا کہ سابق…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سترہ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1991 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف دس گرام…
