دی ہیگ: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روسی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے بین الااقوامی عدالتِ انصاف جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جنگ کو روکنے کا مطالبہ اور نسل کشی پر روس کے مواخذے کی درخواست کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین روسی حملوں میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کو نسل کشی تعبیر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ لے کر جائے گا۔ یوکرین عالمی عدالت جنگ سے روسی حملوں کو رکوانے کے لیے ہنگامی حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کرے گا کیوں کہ روس کا حملہ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی جلد واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں علاج کے لیے مقیم جہانگیر ترین کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔ جہانگیر ترین کی کل رات لندن سے پاکستان کےلیے روانگی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی کل روانگی کی صورت میں بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے تو اس وقت افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پر لازم ہے کہ وہ ذاتی انا کے خول سے نکل کر وسیع تر ملکی مفادات کے بارے سوچے، ہمارے لئے پاکستان کا مفاد سب سے پہلے مقدم ہے۔ سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری یورپی یونین کونسل کے صدر سے یوکرین کی صورتحال پربات ہوئی، یورپی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تجویز اپوزیشن کے بعض رہنماؤں کی جانب سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی ہے۔ اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غورو خوص کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، قومی اسمبلی میں…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں مقیم گری کمار نامی بھارتی ڈاکٹر نے اپنے پالتو جانوروں بلیک پینتھر اور جیگوار (جنگلی بلیاں) کے بغیر ملک چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا شہری گری کمار 15 سال قبل طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یوکرین گیا جہاں اس نے پڑھائی مکمل کی اور یوکرینی ریجن ڈون باس میں رہائش اختیار کرتے ہوئے بحیثیت ڈاکٹر اپنی خدمات فراہم کرنے لگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے یوکرین پر چڑھائی کے بعد عوام کو جنگی صورت حال…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ سے متعلق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے طنز کے نشتر برسا دیئے۔ واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی کینگروز ٹیم کی اپنی پہلی اننگز میں گرین کیپس کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور چوتھے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 449 رنز بنالئے ہیں اور اسے پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر…
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں ماں بیٹی کا لرزہ خیز قتل، دونوں کو گھر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں ملیں، دونوں کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ناظم آباد نے کہا کہ محلے میں کسی نے گولی چلنے کی آواز نہیں سنی، گھر کام کرنے والی آئی تو لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ مقتولین ماں بیٹی کی جانب سے مزاحمت کے کوئی شواہد…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اراکین کی منتیں کرنے میں گزر رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔ کرسی،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سپہ سالار کی ملاقات میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
