تازہ تر ین

روس یوکرین تنازع، یورپی یونین کی عمران خان سے ثالثی کی درخواست

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو ہوئی۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری یورپی یونین کونسل کے صدر سے یوکرین کی صورتحال پربات ہوئی، یورپی یونین کے صدر سے جاری فوجی تنازع پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین مسئلے کے ترقی پذیر ملکوں پر منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ فوری جنگ بندی اور تناؤ کی صورتحال میں کمی کی ضرورت پر زور دیا، میں نے مسئلے کو بات چیت اورسفارت کاری کے ذریعے حل کرنے اور انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain