Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 392 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 353، خیبرپختونخوا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نہ پہلے فون آئے تھے نہ اب آئے ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز گیم پوری ہے۔ پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے اور سب ایک پیج پر ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل اسپیکر کے کردار کو دیکھنا ہے۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ قانونی ماہرین کو اسپیکر کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی کے پیش نظر سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ملکی سیاست میں رونما ہونے والی سیاسی ہلچل کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ ایک جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا اور دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کو مالی شمولیت بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ڈیڑھ سال میں 36 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ساڑھے 3 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔ کراچی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی رقم سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف کی معاونت سے بھی زیادہ ہے، آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سفر کا آغاز ہے، اسے آگے لے کر چلنا ہے۔ رضا باقر نے مزید کہا کہ راست ادائیگیوں کا آسان اور محفوظ طریقہ ہے، جس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ای سی سی نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ 8.28 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی مارچ سے جون 2022ء تک 4 ماہ کیلئے کی گئی ہے جس سے صارفین کو 136 ارب کا ریلیف ملے گا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔…

Read More

بلغراد: (ویب ڈیسک) عالمی نمبر 2 ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے سابق یوکرینی کھلاڑی سرجی کو خیریت کا پیغام بھیجا اور مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ٹینس کورٹ کے ساتھی نے جنگی صورتحال میں بھی دوست کا ساتھ نہ چھوڑا، سربین سٹار نواک جوکووچ نے یوکرین کے ریٹائرڈ کھلاڑی سرجی کو میسج بھیجا، خیریت دریافت کی اور ساتھ ہی مالی معاونت کی پیشکش کی۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق ٹینس پلیئر نے بیان دیا تھا کہ روسی حملوں کا شکار ملک یوکرین کو ان کی ضرورت تھی اس لیے انہوں نے اپنی فیملی کو الوداع کہہ کر…

Read More

کیپ ٹاﺅن: (ویب ڈیسک) کرکٹ جنوبی افریقا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا۔ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا، سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 20، تیسرا 23 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ٹیسٹ سیریز 31 مارچ سے 12 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن کا آغاز بھی 26 مارچ سے ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ فلیکس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ نیٹ فلکس کے ترجمان نے کہا کہ زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل نیٹ فلکس نے کہا تھا کہ اس کا روسی سروس میں سرکاری چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس ضابطے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل ثالثی کا مشن لیے لاہور پہنچ گئے جہاں پر ترین گروپ کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سابق صوبائی وزیر علیم خان وزیراعظم عمران خان کیخلاف نہیں جائینگے، پہلے علیم خان سے ملاقات کروںگا بعد میں جہانگیر سے بات ہو گی۔ دوسری طرف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر علیم خان کے گھر…

Read More