امریکا : (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی۔ کوویڈ انیس کے سبب عالمی سطح پر تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کورونا کی وبا پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اعداد وشمار جاری کیے۔ دسمبر 2019میں چین کے شہر ووہان میں منظر عام پر آنے والا یہ وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ کووڈ انیس کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 958,437 ہے۔ جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مارے…
Author: Khabrain News
کیف : (ویب ڈیسک) فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج میں لکھی گئی محبت کی لازوال داستان، یوکرین کے فوجی جوڑے نے جنگی حالات میں شادی کرلی۔ دارالحکومت کیف میں دوران ڈیوٹی فوجی جوڑے نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا، باراتیوں کا کردار دیگر فوجی ساتھیوں نے نبھایا۔ فوجی جوڑے کی شادی کی ویڈیوکو اب تک 22 ہزار سے زائد لائیکس اور سیکڑوں نیک خواہشات موصول ہوچکی ہیں۔ جنگی حالات میں جوڑے نے فوجی یونیفارم کو ہی اپنا عروسی جوڑا بنایا اور ایک دوسرے کے ساتھی بن گئے، دلہا اور دلہن نے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اچانک کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، گاڑی کے کھائی میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے چار افراد بری طرح جھلس گئے۔ مرنے والوں میں دو بچے، خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ساری ٹیم 459 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاہین اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کریز موجود ہیں، انہوں نے 3 اوورز کے اختتام تک 8 رنز بنائے ہیں۔ قبل ازیں آج کھیل شروع ہونے پر آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، پیٹ کمنز کو محض 8 رنز پر نعمان علی نے شکار کیا۔ ناتھن لیون کو بھی نعمان علی نے پویلین کی راہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں دس سال پہلے بنایا جانے والے پاکستان کا پہلا ویمنز ہاکی اور فٹبال گراؤنڈ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین اور ویمن فٹبال آرگنائزر نے گراونڈ کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں نارتھ ناظم آباد بلاک آئی کے اس گراونڈ کا دس سال پہلے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی نے اپنے ہاتھوں افتتاح کیا تھا جہاں خواتین کو ہاکی اور فٹبال کھیل کر اپنا مستقبل سنوارنے کا موقع ملا۔ ساڑھے تین ایکڑ پر مشتمل گراونڈ میں لڑکے کرکٹ کھیلتے اور جانور گھومتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیکٹر جی سکس ون میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہے، ملزم نے پہلے اہلیہ پر فائرنگ کی اور پھر سسر اور بہنوئی کوقتل کیا، ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے ملزم کو زخمی کردیا۔ قتل ہونے والی خاتون پولی کلینک اسپتال میں نرس تھی، ملزم نے پہلے اپنی اہلیہ اور اس کے…
چین : (ویب ڈیسک) چین کی دوستی روس سے اب بھی انتہائی مضبوط ہے، اس میں کوئی دراڑ نہیں، تایم یوکرین مسئلہ پر مزاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ چینی دوستی ’چٹان جیسی‘ ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون بہت وسیع ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یوکرین معاملے پر چین کا موقف واضح ہے، روس اور یوکرین باہمی اختلافات کو پرامن انداز سے حل کریں، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں اور تمام ممالک کی علاقائی…
روس : (ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر فوجی کاروائی جاری ہے، مزاکرات کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شرائط پوری کرے تو فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ یوکرین فوجی کارروائی بند کرے، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کیلئے یوکرین اپنے آئین میں تبدیلی کرے، کریمیا کو روسی علاقہ کے طور پر تسلیم کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونیسک، لوگانسک کی علیحدگی پسند جمہوریہ کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ دوسری جانب روس یوکرین مذاکرات میں تیسرا دور اختتام پذیر ہو…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں گیس کے بحران پرقابو نہ پایا جا سکا، سی این جی سٹیشنز کو ہفتےمیں پانچ دن 24 گھنٹے گیس فراہمی کے آغاز کیساتھ ہی گھریلو صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں، گھروں میں گیس ناپید ہے تو سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گاڑیوں کی قطاریں معمول بن چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کی عدم دستیابی، کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے مسائل ختم نہ ہوسکے۔ ایک ہفتے میں 5 دن سی این جی سٹیشنز کھلا رکھنے کے فیصلے سے شہریوں کو گھروں میں گیس ملنا بند ہو گئی۔ صوبے بھر میں گھریلو صارفین کو…
ملتان: (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب میں حوا کی بیٹی پر ظلم و ستم جاری ہیں، رواں سال تاحال تین خواتین تیزاب گردی کا شکار ہو چکی ہیں، گیارہ خواتین کو جھلسانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سات خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں، 9 خواتین کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملتان میں مختلف مقامات پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں لیکن اس کے برعکس جنوبی پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے…
