اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فوادچودھری اور عمران اسماعیل، علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ سابق صوبائی وزیر علیم خان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں کیٹل شو کے سب سے بڑے میلے کا 10 مارچ سے آغاز ہو گا جو تین روز تک جاری رہے گا۔ لاہورمیں کیٹل شو کی ریہرسل فورٹریس سٹیڈیم میں کی گئی، ڈی سی لاہور عمرشیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ریہرسل کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور کہتے ہیں اس میلے سے ثقافتی سرگرمیاں اجاگر ہوں گی، ہزاروں شہری محظوظ ہوں گے، میلا مویشیاں میں صنعتی نمائش کا بھی انعقاد ہو گا۔ رنگا رنگ تین روز ہ تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، ڈی سی لاہور عمر شیر کے مطابق 32…
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل کا موبائل فون ڈیفنس فیز 8 میں نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے لے اڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں دو موٹر سائیکل سواروں کے ایکسیڈنٹ کے دوران گاڑی روکی ، اچانک گاڑی سے اترنے کے سبب موبائل فون گاڑی میں ہی رہ گیا، حادثے کے شکار افراد کو دیکھنے کے دوران پیچھے آنے والے نامعلوم ملزمان گاڑی کی سیٹ پر رکھا موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ موقع پر موجود چند لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو گاڑی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پتنگ بازی کو پہلے صرف تفریح سمجھا جاتا تھا، اب یہ موت کا کھیل بن چکی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران 6 افراد جاں بحق اور 15سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔ تمام تر کوششوں کے باوجود پتنگ بازی نہ رکنے کی ایک بڑی وجہ پتنگ بازوں کے لیے سزاؤں کا بہت کم ہونا بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اِسی تناظر میں پولیس کی طرف سے حکومت کو سزائیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پتنگ بازوں کے لیے 3 ماہ سے 1 سال تک قید ، 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانے یا دونوں سزائیں…
ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں، عالمی جریدے کے مطابق روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا ملک بن گیا۔ عالمی جریدے کے مطابق روس پر 22 فروری تک 2 ہزار 750 پابندیاں عائد تھیں، یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر مزید 2 ہزار 778 پابندیاں لگا دی گئیں، اس طرح روس 5 ہزار 532 پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے ۔ اس قبل ایران پر 3616 پابندیاں عائد تھیں۔ سوئزلینڈ نے روس پر 568 پابندیاں عائد کررکھی ہیں، یورپی…
ماؤنٹ مونگنوئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، شاندار بلے بازی پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حامی۔ ذرائع کے مطابق وفاق کے کئی اہم وزراء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ وفاق میں اہم سینئر وزراء نے بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ فواد چودھری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم سے گورنر سندھ اور فواد چودھری نے ملاقات کی جس میں عمران اسماعیل نے عمران خان کو علیم خان سے لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات بنی گالہ میں 35 منٹ جاری رہی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ، اتحادی جماعتوں سے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔ گوگل کے ڈوڈل میں زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل خواتین کی تصاویر کو دکھایا گیا ہے اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف خواتین بھی گوگل کے ڈوڈل کا حصہ ہیں۔عالمی یوم خواتین کا اس سال عنوان ’صنفی مساوات آج، پائیدارکل‘ ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن نے تیاریاں تیز کردیں۔اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے کام مکمل کر کے مسودہ تیار کر لیا۔ اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا۔ مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال بھی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رکن لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق لیگل ٹیم نے 3 تحاریک کےمسودے تیار کیے ہیں۔ تحاریک وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف تیار کی گئیں۔ وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں سے کس کے خلاف تحریک عدم…
