نارتھ کیرولائنا: (ویب ڈیسک) اگر پہاڑی جنگلات کے دامن میں رہنے والے افراد اور جانور پہاڑی چشموں کی پانی میں کمی محسوس کریں تو امکان ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے درخت پانی اندھا دھند استعمال کررہے ہیں۔ امریکا میں بلیو رج ماؤنٹین کے پہاڑی سلسلے پر لگے جنگلات اور درختوں پر غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ خشک موسم زیادہ دیر برقرار رہیں تو پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کو پانی چرانے لگتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ درخت جتنی بلندی پر ہوں گے وہ اتنا ہی پانی استعمال کریں گے لیکن شرط یہ…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) پھلوں میں طرح طرح کے خواص پائے جاتے ہیں اور دنیا کے بہترین غذائی ماہرین پپیتے کو عمررسیدگی روکنے کے لیے ایک بہترین پھل قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ اسے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے لیکن پپیتا اپنے وٹامن اور قیمتی معدنیات کی بدولت بڑھاپے کے اثٖرات دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرِ غذائیات ڈاکٹر ٹریسٹا بیسٹ نے اسے سپرفوڈ بھی قرار دیا ہے۔ ’پپیتے کے پھل پر ہماری توجہ بہت ہی کم ہے جو اپنے زبردست خواص سے اندرونی اور بیرونی طور پر بڑھاپا دور رکھتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں خلیاتی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق سنچریاں بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان 252رنز بنائے۔ امام الحق 136اور عبدللہ شفیق 111رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ امام الحق نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز پر آؤٹ ہوئی۔ آج کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں پاکستان نے بغیر نقصان کے 252 رنز بنائے۔ دوسرا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ مزید تگڑی ہو کر آئے گی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہوگی، انہیں ایسی شکست دیں گے یہ 2028ء تک نہیں اٹھ سکیں گے۔ فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، وہ کبھی ان چوروں کا ساتھ نہیں دے سکتی، اپوزیشن کے ساتھ عوام نہیں تو اب یہ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہوگی کیوں کہ…
لاہور: ترین گروپ کے اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے علیم خان سمیت دیگر رہنما ان سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی آئندہ دو روز میں لندن جائیں گے اور وہاں جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔ ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہےکہ جہانگیرترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد علیم…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیادت کو پیغام دیا ہے کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں۔ علیم خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کو منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے، ارکان اسمبلی کے بھی علیم خان مخالف جذبات ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلی عثمان بزدار نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے اہم بیان میں کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اس وقت احتجاجی سیاست ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کر دیئے۔ شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی، تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں،…
پشاور: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پشاور سے اے این پی اور پیپلز پارٹی کے قافلے روانہ ہو گئے، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین اور اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے قیادت کی ۔ پیپلز پارٹی کے لانگ میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن پشاور موٹر وئے ٹول پلازہ پر جمع ہوئے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان جبکہ اے این پی کے کارکنوں کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے…
لاہور : مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا اور کہا علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تین سینئر وزراء نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا گیا تاہم مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ق…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکڑ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویمنز ڈے پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔ شاہد آفریدی نےخواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ 5 شاندار لڑکیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں فخر سے کہہ…
