اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کے قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف پر امید ہیں عدم اعتماد کامیاب ہو گی، 172 ارکان سے زیادہ ووٹ لیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور مسلم لیگ (ن) اور ہمارے ساتھ منسلک اتحادی پارٹیوں کی طرف سے ہم نے مل کر مشاورت…
Author: Khabrain News
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے کامیابی کے ساتھ ایک اور ملٹری سیٹلائٹ مدار میں نصب کردیا ہے۔ ایرانی خلائی ماہرین کے مطابق نور 2 سیٹلائٹ زمین سے 500 کلومیٹر بلندی پر خلا میں موجود ہے، یہ ایران کا خلا میں بھیجا جانے والا دوسرا ملٹری سیٹلائٹ ہے، جسے پاسداران انقلاب کے خلائی ونگ نے لانچ کیا ہے۔ ایران نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ویانا میں جاری جوہری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی انٹیلی جنس نے ہفتے میں دوسری بار جنگ کے دوران پکڑے گئے روسی فوجی اہلکاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو بارہ روز ہوچکے ہیں جس کے دوران روس یوکرین کے دو شہروں پر قابض بھی ہوچکا ہے اور مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ یوکرین نے بھی بھرپور مزاحمت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے 12 ہزار فوجی کو ہلاک اور درجنوں کو زندہ گرفتار کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ یوکرینی فوج نے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے مالی سال 2022کی چھٹی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ۔ شرح سود کو 9اعشاریہ 75فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بہتر اقدامات کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے ۔ اسی لیے شرح سود کو 9اعشاریہ 75فصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 12اعشاقریہ 2فی صد رہی جبکہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 9سے 11فی صد…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے امریکا کی جانب سے تیل درآمدات پر پابندی پر خبردار کیا ہے کہ اس صورت میں وہ بھی یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی فوری طور پر روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کی پاداش میں امریکا نے مغربی اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے تیل کی درآمد روک دیں جس پر روس نے بھی دھمکی دی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بند کردے گا۔ امریکا کے اپنے اتحادیوں سے روس سے تیل نہ خریدنے کے مطالبے پر روسی نائب وزیراعظم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ 2 ماہ سے لگے تھے میچ تو ہونا ہی تھا، اب کٹی، کٹا نکل جائے گا، میرا یقین ہے انشااللہ یہ میچ عمران خان جیتیں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 172 ارکان اپوزیشن نے لانے ہیں، اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، وزیراعظم سے آج ملاقات ہوئی اور وہ پراعتماد ہیں،عمران خان نے کارڈ چھاتی سے لگائے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا لیکن وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ استعفے سے معاملات حل ہوتےہیں تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دیتا ہوں، عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کا مشکور ہوں، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلی جتنا کام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نکالنے کا وقت آگیا ہے اور اب کسی شریف انسان کو عمران خان کی جگہ وزیراعظم لائیں گے۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے دشمنوں اور پیار کرنے والوں کو بھی جانتا ہوں۔ عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم عوام کی غریبی اور مشکلات کو دور کریں گے، مہنگائی ختم کریں گے اور عوام کو سکون فراہم کریں گے۔ اس…
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئی، ترین گروپ کے 10 سے 12 ارکان کے ق لیگ سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے دس سے بارہ ارکان مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطے میں ہیں، صوبے میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں ترین گروپ کے ارکان نے ق لیگ کو یقین دہانی ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع…
پشاور: (ویب ڈیسک) پولیس نے تھانہ خزانہ کی حدود میں دولہا کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دولہا فاروق کے قتل میں اس کا سگا بھائی ملوث نکلا۔ مقتول فاروق کی چار مارچ کو شادی ہونے والی تھی اور اسے مہندی کی تقریب سے سنسان جگہ بلا کر قتل کیا گیا۔ ملزم اسد خان بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔ ایس پی رورل نوشیروان علی کے مطابق ملزم اسد خان اپنے مقتول بھائی کی تجہیز و تکفین میں بھی موجود تھا۔ تفتیشی ٹیم نے مقتول کے دیگر عزیز…
