Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں ان کا مقابلہ کریں گے۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو شکست دیں گے، عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں ، عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے یہ لوگ کون ہوتے ہیں؟ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات ہوئی، وہ بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے، اپوزیشن والے ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں کرتے، ان کے کسی الٹی میٹم سے ہرگز خوف زدہ نہیں۔…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک میں روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ روسی تیل اور گیس اب امریکی بندرگاہوں پر قابلِ قبول نہیں۔ ہم روس کے صدر ولادمیر پوٹن کو جنگ میں کوئی ’مالی معاونت‘ فراہم نہیں کرنا چاہتے۔ جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کیا ہے تاہم وہ پابندی میں امریکہ کا ساتھ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یورپی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب میں عمران خان کو ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا، عدم اعتماد اس لشکر کا جمہوری ہتھیار ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ بہادر اور وفادار لوگ 10 دن سے سلیکٹڈ سرکار کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، کراچی سے 27 فروری کو نکلے اور پھر تعداد میں اضافہ ہوتا رہا، آج ہم ڈی چوک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز نے حکومتی پارٹی کے مختلف گروپس سامنے آنے پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوگئی واٹس ایپ ہوگیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں بننے والے جہانگیر ترین گروپ نے باضابطہ فیصلہ کیا ہے کہ عثمان بزدار قبول نہیں اور مائنس بزدار سے ہی بات آگے بڑھے گی۔ جہانگیر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں نعمان لنگڑیال، عون چودھری اور اجمل چیمہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ کے رکن نعمان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے جاری…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹارز ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون پہلی بار ایک ساتھ فلم ’فائٹر‘ میں کام کرنے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نامور اداکار ہریتھک روشن پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوے بکھیریں گے، فلم فائٹر کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا اور فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال دونوں شخصیات اپنے اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ ہریتھک کی سپر ہٹ فلمیں وار اور بینگ بینگ کے بعد ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اپنی نئی آنے والے فلم فائٹر کے لیے انہیں اور دپیکا…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی پر خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، یہ آپریشن صوبے میں امن کے بیرونی سپانسر شدہ دشمنوں کو پکڑنے کے لیے کیا گیا۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش اور اس دوران سکیورٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے پتے کھیل لیے اب ہماری باری ہے۔ شہباز گل نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب نہ کیا تو یہ عوام سے زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا منشور لے کر آئی جو کسی کے پاس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت ملکی معیشت…

Read More

ڈبلن: (ویب ڈیسک) جمہوریہ آئرلینڈ میں ایک تیز رفتار ٹرک روس کے سفارت خانے کا مرکزی دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوگیا جس سے عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں یوکرین پر حملے کے خلاف روسی سفارت خانے کے سامنے روزانہ ہی احتجاج ہوتا رہتا ہے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک روسی سفارت خانے کے مرکزی دروازے کو روندتے ہوئے احاطے تک داخل ہوگیا۔ روسی سفارت خانے عملے میں بھگدڑ مچ گئی۔ ٹرک کے تصادم میں رسی سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد متحدہ اپوزیشن اس کی کامیابی کے لئے پرامید دکھائی دیتی ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر…

Read More