ماسکو : (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کے لیے آج پھر عارضی سیز فائر کا اعلان کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کے لیے عارضی طور پر سیز فائر کررہے ہیں، روس کی جانب سے سیز فائر کے بعد یوکرین کے شہر سومی سے انخلا شروع ہوچکا ہے، شہریوں کا پہلا قافلہ یوکرین کے مرکزی شہر پول ٹووا پہنچ گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1100 غیر ملکی طلبا پول ٹووا سے مغربی شہر لیویف ٹرین کے ذریعے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق روس کے…
Author: Khabrain News
امریکا: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدر جوبائیڈن سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان سےٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی ، دونوں سربراہان نے امریکی صدر کی کال لینے سے انکار کر دیا، کوشش ایسے وقت پر کی گئی جب امریکہ یوکرین کے لیے عالمی سطح پر حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ جوبائیڈن…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چاغی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ محکمہ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق چاغی اورگردونواح میں صبح 8بجکر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلہ تھمنے پر سکون کا سانس لیا۔ زلزلے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کا مرکز 62 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی شدت 3.7 اور گہرائی 25کلومیٹر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی اگلے سال کے آخر میں کھولنے کا شیڈول ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شوکت خانم اسپتال پشاور اور لاہور کے شوکت خانم سے بڑا ہوگا، شوکت خانم اسپتال کراچی جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا۔
کوٹ ادو: (ویب ڈیسک) صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل گلوکار پٹھانے خان کی 22 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مقامی میرج ہال میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور گھر میں قرآن خوانی کی جائے گی۔ پٹھانے خان 1926کو کوٹ ادو کی بستی تمبو والی میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام غلام محمد تھا۔ پٹھانے خان 9 مارچ 2000 کو 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پنڈی کے بعد کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، 24 سال بعد نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ چوبیس سال بعد کینگروز کا تاریخی دورہ پاکستان جاری ہے، راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے بعد اب دونوں ٹیموں کا کراچی میزبان بنے گا۔ راستوں کو پھولوں سے سجایا جانے لگا، صفائی ستھرائی کا کام بھی تیز ہوگیا۔ کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ہدایت پر پچز پر کام جاری ہے، آوٹ فیلڈ کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر پرحملے جاری ہیں، روس نے کریمیا کے راستے مزید ٹینک اور جنگی سازوسامان یوکرین پہنچا دیا۔ بڑے شہروں سے لوگوں کا انخلا بھی جاری ہے، امریکا نے روسی تیل اورگیس کی درآمد پر پابندی لگا دی، 130ڈالر فی بیرل پر پہنچی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ روس اوریوکرین جنگ پر امریکا نے روسی تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی کا بڑا اعلان کر دیا جس سے یورپ میں گیس کی قیمتیں آسمان پر اور تیل کی عالمی مارکیٹ میں بھونچال کا خدشہ ہے۔ صدر بائیڈن نے روسی تیل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 128، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 688، خیبرپختونخوا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو نکالنے کا وقت آگیا۔ انہوں ںے کہا کہ اس کو میں بہت جلد نکالوں گا۔ ڈی چوک اسلام آباد پہ پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بلاول کے ساتھ آپ کا پیار اور محبت دیکھی، میرا دل بہت خوش ہوا۔ انہوں ںے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو باہر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو مل کر ملک کو آگے لے جانا پڑے گا۔ آصف زرداری نے کہا کہ مائنس سلیکٹڈ ،…
