Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو یورپی یونین کے خلاف عوامی طور پر ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا ، یورپی یونین اور امریکہ ہماری برآمدات کی مارکیٹ ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے سیاسی ہنگامے ہورہے ہیں، ملک کے سیاسی حالات اور عالمی حالات کی وجہ سے کئی معاملات دب گئے، اس حکومت نے پیٹرولیم ریلیف اور بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا ہے، یہ پیکیج 28 فروری کو اعلان کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی حکومت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی کراچی میں موجودگی کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وی آئی پی موومنٹ کے باعث سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی اور دونوں ٹیمیں ایک گھنٹے سے ائیرپورٹ پر سکیورٹی کلیئرنس ملنے کی منتظر ہیں۔ پی سی بی نےبیٹنگ کوچ محمدیوسف کی ورچوئل پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی، ان کی ورچوئل پریس کانفرنس آج پانچ بجے شیڈول تھی۔

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹوروس کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے ڈرتا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بیان میں کہا کہ نیٹو روس کے خلاف کسی بھی کارروائی سے ڈرتا ہے۔ یوکرین اب نیٹو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔روس یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے ملک کا صدربننا نہیں چاہتے جوکسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے۔ صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ وہ روس کی جانب سے…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) جنسی زیادتی کے معاملے پربرطانوی شہزادہ اینڈریونے زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینیا جوفرے کو تصفیے کی رقم ادا کردی۔ غیرملکی میڈیا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کی وکیل کے حوالے سے بتایا کہ شہزادے نے زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون ورجینیا جوفرے کوتصفیے کی رقم ادا کردی ہے۔رقم کی ادائیگی کے بعد ورجینیا جوفرے نے 62 سالہ شہزادہ اینڈریو کیخلاف امریکی عدالت میں دائرکیا گیا کیس واپس لے لیا ہے۔شہزادہ اینڈریو کی وکیل نے تصفیے میں ادا کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔ ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو پرامریکی خاتون ورجینیا جوفرے…

Read More

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی 2 ریاستوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے تباہی کے بعد ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ میں ریکارڈ بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مختلف علاقوں میں دوہفتوں تک ہونے والی بارش اورسیلابی ریلوں سے ہزاروں گھرپانی میں ڈوب گئے اوربجلی اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پروازیں معطل ہونے سے سیکڑوں مسافرائیرپورٹس پرپھنس گئے۔مختلف شہروں میں سڑکیں تالاب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کھیل اورفینز کے ساتھ زیادتی تھی۔سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کراچی اورلاہورمیں ایسی پچز بنانے کا مطالبہ کیا جس پراسپنرز کومدد مل سکے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا کہ آپ 5 دن ٹیسٹ میچ دیکھتے رہیں اوراس کا نتیجہ نہ نکلے۔ ہوم سیریز کا مقصد اپنی کنڈیشنز میں کھیل کر ایڈوانٹیج حاصل کرنا ہوتا ہے۔ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف حارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ انہیں ایسی پچز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست خارج ہونے پر اداکار و گلوکار علی ظفر کا ردعمل آگیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میشا شفیع کی ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں۔ علی ظفر نے عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا ہے ’’محترمہ (میشا شفیع) سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوچھئے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلو میاں اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے تھے اور سلمان خان سوناکشی سنہا کو شادی کی انگوٹھی پہنا رہے تھے۔ اس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ دونوں کی شادی کی تصویر ہے اور دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا میں اس دعوے کو غلط ثابت…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ آج سے دو سال قبل اپریل 2022 میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی۔ کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے’’بوبی‘‘، ’’کپور اینڈ سنز‘‘اور’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پاریش راول، جوہی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی طاقت نے گلیوں میں گھوم پھر کرغبارے بیچنے والی لڑکی کوراتوں رات اسٹاربنا دیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں گلی گلی گھوم کرغبارے بیچنے والی لڑکی کسبو پرایک فوٹوگرافر کی نظرپڑی توانہوں نے اس کی غباروں کے ساتھ تصویریں بنا لیں۔فوٹوگرافرکا کہنا ہے کہ جب انہوں نے تصویریں کسبواوران کی والدہ کودکھائیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔ تصویریں سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہی وائرل ہوگئیں اورپھرکسبو پرماڈلنگ کی آفرز کی بھرمارہوگئی۔ کسبوکو ماڈلنگ کی پہلی شوٹنگ کے لئے تیارکرنے میں کئی گھنٹے لگے لیکن جب وہ سامنے آئیں تو ان کی شخصیت میں آئی…

Read More