Author: Khabrain News

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی 2 ریاستوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے تباہی کے بعد ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ میں ریکارڈ بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مختلف علاقوں میں دوہفتوں تک ہونے والی بارش اورسیلابی ریلوں سے ہزاروں گھرپانی میں ڈوب گئے اوربجلی اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پروازیں معطل ہونے سے سیکڑوں مسافرائیرپورٹس پرپھنس گئے۔مختلف شہروں میں سڑکیں تالاب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کھیل اورفینز کے ساتھ زیادتی تھی۔سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کراچی اورلاہورمیں ایسی پچز بنانے کا مطالبہ کیا جس پراسپنرز کومدد مل سکے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا کہ آپ 5 دن ٹیسٹ میچ دیکھتے رہیں اوراس کا نتیجہ نہ نکلے۔ ہوم سیریز کا مقصد اپنی کنڈیشنز میں کھیل کر ایڈوانٹیج حاصل کرنا ہوتا ہے۔ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف حارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ انہیں ایسی پچز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست خارج ہونے پر اداکار و گلوکار علی ظفر کا ردعمل آگیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میشا شفیع کی ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں۔ علی ظفر نے عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا ہے ’’محترمہ (میشا شفیع) سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوچھئے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلو میاں اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے تھے اور سلمان خان سوناکشی سنہا کو شادی کی انگوٹھی پہنا رہے تھے۔ اس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ دونوں کی شادی کی تصویر ہے اور دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا میں اس دعوے کو غلط ثابت…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ آج سے دو سال قبل اپریل 2022 میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی۔ کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے’’بوبی‘‘، ’’کپور اینڈ سنز‘‘اور’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پاریش راول، جوہی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی طاقت نے گلیوں میں گھوم پھر کرغبارے بیچنے والی لڑکی کوراتوں رات اسٹاربنا دیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں گلی گلی گھوم کرغبارے بیچنے والی لڑکی کسبو پرایک فوٹوگرافر کی نظرپڑی توانہوں نے اس کی غباروں کے ساتھ تصویریں بنا لیں۔فوٹوگرافرکا کہنا ہے کہ جب انہوں نے تصویریں کسبواوران کی والدہ کودکھائیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔ تصویریں سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہی وائرل ہوگئیں اورپھرکسبو پرماڈلنگ کی آفرز کی بھرمارہوگئی۔ کسبوکو ماڈلنگ کی پہلی شوٹنگ کے لئے تیارکرنے میں کئی گھنٹے لگے لیکن جب وہ سامنے آئیں تو ان کی شخصیت میں آئی…

Read More

دوبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے این ایف ٹی کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ اب لاوارث کتوں کی کفالت کے لیے ان کے ڈیجیٹل عکس (اوتار) کے این ایف ٹی فروخت کئے جائیں گے۔ یہ رقم ان جانوروں کی دیکھ بھال پر خرچ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں واقع لاوارث کتوں کا مرکز اسی ہفتے نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) جاری کرے گا۔ این ایف ٹی میں یہاں کے کتوں کی ڈجیٹل اوتار یا نمائندہ تصاویر بنائی جائیں گی۔ اس کے مکمل حقوق این ایف ٹی خریدنے والوں کو دیئے جائیں گے۔ اس تدبیر سے نہ صرف…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی ڈیجیٹل مصوروں اور ماہرین نے دیوقامت ہاتھی جیسے میمتھ، لمبے دانتوں والے ٹائیگر اور عجیب الخلقت سلیوتھ سمیت درجن بھر سے زائد قدیم و معدوم جانوروں کی تھری ڈی تصویریں تیار کرلی ہیں جنہیں میٹاورس کے ماحول میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ جانور آج سے ہزاروں سال پہلے برفانی عہد میں پائے جاتے تھے جن کی پینٹنگز اور ڈھانچے مختلف عجائب گھروں میں رکھے ہیں۔ اگرچہ ان کی ڈیجیٹل تھری ڈی تصاویر اور اینی میشنز کی بھی بڑی تعداد ہے مگر ان میں سے کوئی ایک بھی ایسی نہیں جو سائنسی لحاظ سے ان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 178 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 164.61 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43042.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 22 لاکھ 31 ہزار 20 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو تیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Read More