لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کوئی بیرونی سازش نہیں اگر حکومت کی تعداد پوری اور دم ہے تو اسپیکر کل ہی پارلیمان کا سیشن طلب کریں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے اپنے اتحادی اور ممبران آپ پر عدم اعتماد کررہے ہیں، تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش نہیں بلکہ سازش وہ ہے جو آپ نے پاکستان کے خلاف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ملک کو تاریخی مہنگائی اور قرضوں میں ڈبو دیا، یہ کوئی بیرون…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار کا اپنے گروپ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا فیصلہ کسی ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے سب کا نہیں۔ خرم لغاری نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ خرم لغاری 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے دیگر ارکان پنجاب اسمبلی کی طرح جہانگیر ترین گروپ میں شامل…
انقرہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ 14 سال بعد سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی صدر ترک صدر کی دعوت پر انقرہ پہنچے، اردوان نے اسرائیلی صدر کے دورے کو تاریخی قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان گیس کے نئے منصوبوں پر دستخط ہونگے، 2008 کے بعد پہلی بار کسی اسرائیلی صدر کا ترکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک سیاسی محاذ آرائی بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کل لاہور جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور متوقع ہے، وفاقی وزراء بھی ہمراہ ہوں گے، جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی ملیں گے، وزیراعظم عدم اعتماد سے متعلق اراکین اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی امور پر اہم اجلاس ہو گا، پنجاب میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تاریخی سیریز کے لئے موجود آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بعد فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اذان کی آواز کو سب سے بہترین لمحہ قرار دے دیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کینگروز فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بہت پرجوش دکھائی دیئے اور وہ کھیل سے محظوظ ہوئے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ہم سب کے لئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوتے ہی وزیراعظم بدزبانی اور تضحیک پر اتر آئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ کی جانے والی تقریر وزیراعظم پاکستان کی نہیں بلکہ کنٹینر پر کھڑے ایک ہارے ہوئے انسان کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب دینے کا وقت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب عوام کو مایوسی، غربت اور مہنگائی کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔ چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچے تھے جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زرداری ہاؤس میں چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم! جو کرنا ہے کرلو، 3 سے 4 دن ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس کے بعد پھر کوئی بھی بندہ پاس نہیں ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نو منتخب سینیٹر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چار اراکین نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.51 فیصد اور 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شوکت ترین کو مشیر خزانہ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ گذشتہ ہفتے 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، پیٹرول 0.53 فیصد،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر معاملے کو طول دینے کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گزارش ہے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمارے پاس اس وقت 184ممبران کی تعداد موجود ہے، اپوزیشن ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرکے پہلے میڈیا میں ہی شو کر دیں، ہم اور میڈیا بھی ان کے ممبران کی تعداد کو دیکھ لیں گے۔ اپنی بات کو…
