Author: Khabrain News

ماریوپول: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بندرگاہی شہر ماریوپول میں بچوں کے اسپتال اور زچگی کے وارڈ پر بمباری کی ہے۔ جس سے 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ کئی بچے ملبے تلے دب چکے ہیں، جن کا جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ جبکہ روس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ہی ماریوپول اور دیگر محصور علاقوں سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکلنے کے لیے سیز فائر کیا تھا، لیکن ماریوپول کی سٹی کونسل نے کہا کہ اسپتال کو کئی بار فضائی حملے کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں رشتے سے انکار پر خاتون ٹیچر کو اغوا کر لیا گیا ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ خاتون ٹیچر کے اغوا کا واقعہ تھانہ ظاہر پیر کے علاقے ججہ عباسیہ میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کا نمبر سامنے آنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکی کو اسکے کزن نے شادی سے انکار کی رنجش پر اغوا کیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ختم ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں پر حملوں میں شدت آ گئی، خرکیف، ماریو پول، سومی سمیت دیگر شہروں میں بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین میں مذاکرات آج ہوں گے۔ یوکرین میں جنگ کے دوران روسی ٹینک مشرق سے دارالحکومت کیف کی طرف بڑھنے لگے۔ ارپن میں شدید بمباری سے خرکیف ، ماریو پول، سومی کا محاصرہ بھی جاری ہے، بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ادھر کیف میں لڑنے کے لیے آنے والوں کو ٹینک تباہ کرنے کی ٹریننگ شروع کردی گئی ہے، جب…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم سستے بازارغیر فعال ہونے سے مہنگائی کے مارے شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، شہریوں نے فعال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پشاور میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے جہاں شہریوں کو پریشان کررکھا ہے تو وہیں حکومت کی جانب سے سستے بازاروں کے غیر فعال ہونے سے سستی اشیاء کی خریداری بھی پہنچ سے باہرہو گئی۔ اشیائے خورونوش کی مد میں سبسڈی نہ دینے پر سستے بازاروں کے دکانداروں نے نقصان کرنے کی بجائے سٹال چھوڑ دیئے، شہری کہتے ہیں حکومت سستے بازاروں کو فعال…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی نے اپ ڈیٹ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف 185 رنز بنانے والے اظہرعلی نے دس درجے بہتری کے بعد بارہویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ عبداللہ شفیق کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں اولین سنچری سکور کر کے 27 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 67 نمبر پر براجمان ہو گئے۔ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے میچ کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔ وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ شامل تھے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی۔ آشفہ ریاض…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 291 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 279، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 934، خیبرپختونخوا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے حکومتی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائشگاہ پر حکومتی وزراء کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت اور اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزرا نے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا تجویز دیدی۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں بائیولوجیکل لیبارٹریز کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور امریکا نے بھی ان تنصیبات کا اعتراف کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی میں بریفنگ کے دوران سینیٹر نے سوال اٹھایا کیا یوکرین کے پاس کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیار موجو ہیں جس پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انڈر سیکرٹری وکٹوریا نولینڈ نے جواب دیا کہ وہاں بائیولوجیکل ریسرچ فیسیلٹی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ روسی افواج ان تنصیبات پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں، ہم یوکرینی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں…

Read More