Author: Khabrain News

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر سری سانتھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شانتھا کمارن نائر سری سانتھ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ ہندوستانی تیز گیند باز نے پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کے لیے ایک طویل نوٹ پر مشتمل پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے گھر والوں، ساتھیوں اور بھارت کے لوگوں کی…

Read More

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپانی سائنسدان آج کل ایک چھوٹی سی ممی پر تحقیق کررہے ہیں جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ’جل پری دیوی‘ کی ممی ہے جس کی پوجا کرنے والوں کو صحت، تندرستی اور لمبی عمر حاصل ہوتی ہے۔ اس ممی کا دھڑ مچھلی کا اور سر انسان جیسا ہے جبکہ اس کی مجموعی لمبائی صرف 30 سینٹی میٹر (ایک فٹ سے بھی کم) ہے۔ یہ پچھلے 40 سال سے آساکوچی پریفیکچر کے اینجوئن مندر میں بحفاظت رکھی ہے۔ مشہور جاپانی اخبار ’آساہی شمبون‘ کے مطابق، یہ پراسرار ممی مختلف لوگوں سے ہوتی ہوئی، نامعلوم ذرائع…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر روس اور یوکرین کے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے روس اور یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے اقدامات سے روس کیخلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف کا یہ بیان امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پیسکوف نے کہا، “صورتحال ایک گہرے تجزیے کی متقاضی ہے۔اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ روس امریکا کے اس اقدام کے ردِعمل میں کیا کرنے جا رہا ہے تو جواب یہ ہے کہ روس ہر وہ ضروری اقدام کرے گا جو…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دیرپا امن اور استحکام کے لئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے ناظم الامور نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی…

Read More

چھتیس گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے بجٹ پیش کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے بنا بریف کیس اسمبلی میں لے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ گائے کے گوبر کے پاؤڈر سے بنے ایک بریف کیس کو اسمبلی میں مالی سال 2022-23 کے ریاستی بجٹ کو پیش کرنے کے لئے گئے جس میں بجٹ کی دستاویزات موجود تھیں۔ یہ بریف کیس 10 دنوں کی مدت میں رائے پور میں واقع گوٹھن (مویشیوں کے شیڈ کے احاطے) میں گائے کے گوبر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈی ایس پی خانیوال محمد ثاقب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد معلومات فراہم کرینگے، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والی چیز سے دھماکہ ہوا کچھ پتہ نہیں چل رہا…

Read More

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں مبینہ طور پر بدروح سے بھرا ایک بڑا پتھر ایک ہزار سال بعد دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ خیال ہے کہ اب اس کے منفی اثرات باہر آچکے ہیں اور پورے جاپان کے سوشل میڈیا میں لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ اس تمام کہانی پر یقین رکھنے والے بعض افراد اس واقعے سے سخت مضطرب اور خوفزدہ ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جو بھی اس کے پاس گیا وہ یقینی طور پر مرجائے گا۔ جاپانی دیومالا کے مطابق اس پتھر کا نام ’سیشو سیکائی‘ ہے…

Read More

نوشہرہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے بھائی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی (ایم پی اے) لیاقت خٹک 10 مارچ کو اسلام آباد میں جے یو آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے لیاقت خٹک نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت پی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق سینیٹر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ان ایکشن، سابق سینیٹر و ایم این اے مسلم لیگ (ن) چودھری تنویر کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چودھری تنویر پر 46 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

Read More