لاہور: (ویب ڈیسک) نیپرا نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافہ کیا گیا ، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جبکہ بجلی کے 201 سے 300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ بجلی کے301 سے 700 یونٹ تک استعمال…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے، اس لیے وہ دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آیا، چور چور کے بیانات وہ دے رہا ہے، جس کا ذہن ماؤف ہو چکا ہے، عمران خان سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جہاں جا رہے غلاظت کے ڈھیرجمع کر کے جا رہے ہیں، ان کے غلاظت کے ڈھیر کون صاف کرے گا ؟ عمران خان گھٹیا سیاست کر رہے ہیں، نازک معاملات پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیکا آرڈیننس سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیکا آرڈیننس آیا تو پتہ چلا اس قانون کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، اگر میری باتوں پر عمل نہ ہوا تو میں اس کیس کا دفاع نہیں کروں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ میں پیکا آرڈیننس پر وزیراعظم سے ملا ہوں، جب پیکا آرڈی نینس آیا تو پتہ چلا کہ اس قانون کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، کسی سیاسی جماعت کی نہیں وفاق کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) نوواک جوکووچ کورونا ویکسین نہ لگوانے پر بضد ہیں، سربین کھلاڑی نے انڈین ویلز اور میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ نوواک جوکووچ نے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا میں کورونا پابندیوں کے باعث وہ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ورلڈ نمبر ٹو اس سے قبل آسٹریلین اوپن میں بھی کوویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ جوکووچ ٹورنامنٹ کھیلنے آسٹریلیا پہنچ تو گئے تھے تاہم انہیں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین کو نکاح کیلئے ایک اچھا انسان درکار ہے، کہتی ہیں جتنی جلدی ایک اچھا انسان مل جائے گا شادی کر لوں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں سونیا حسین نے شادی سے متعلق سوال پر ایک اچھے انسان کی وضاحت کرنے کو مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنی آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اسے بات کرنے کا سلیقہ…
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر پٹرول پمپس کا گیج پورا نہیں، مہنگائی کے مارے لوگوں کو کم مقدار میں پٹرول دینے کی دھوکہ بازی سرعام جاری ہے، عوام دونوں ہاتھوں لٹنے لگے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں تقریبا 100 کے قریب مختلف کمپنیوں کے پٹرول پمپس سے لاکھوں صارفین اپنی چھوٹی بڑی گاڑیوں، موٹرسائیکل اور دیگر سواریوں میں پٹرول ڈلواتےہیں مگرانہیں شکایت ہے کہ جو پٹرول انکی سواریوں میں ڈالاجاتا ہے اس کا گیچ کم ہوتا ہے، لوگوں کا کہناہے کہ ایک جانب مہنگائی ہے اور دوسری جانب پمپس والےگیج کم کرکے لوٹ رہے ہیں۔ پمپس لگے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان کے سبب 571 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکس چینج میں لین دین کے دوران 571 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 614 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے سبب عالمی معیشت مسلسل زوال کا شکار تھی تاہم گذشتہ روز صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دی اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کی واپسی ہوئی۔ 100 انڈیکس 164.61 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43042.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ایاز صادق کی درخواست پر عمران خان، نادرا اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ سپریم کورٹ میں 2013 کے عام انتخابات میں این اے 122 میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر سابق سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایاز صادق نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزامات سے میری کردار کشی کی گئی، مجھے جھوٹا کہا گیا، بطور سپیکر مجھے بہت زیادہ باتیں سننا پڑی، میرے بارے میں دھاندلی کرنے کا تاثر بنایا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے…
کرناٹکا : (ویب ڈیسک) بھارت میں حجاب تنازعے کی آڑ میں اقلیتوں کے خلاف مہم شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، ریاست کرناٹکا کے ضلع شیوموگا میں حجاب کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوموگا کے ایک کالج میں بدھ کے روز معاملہ اس وقت شدید طول پکڑ گیا جب حجاب کے موضوع پر بحث کے دوران ایک واٹس ایپ اسٹڈی گروپ میں ایک خاتون طالبہ نے پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کر دی۔ پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کرنے پر ہندو طلباء کی جانب سے طالبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے…
امریکا: (ویب ڈیسک) پہلی بار انسانی جسم میں سور کے دل کی کامیاب پیوندکاری کا مریض دو ماہ بعد ہی چل بسا، امریکا میں ڈاکٹرز نے دو ماہ پہلے 57 سالہ مریض کی ٹرانسپلانٹ کر کے جان بچائی تھی۔ اسپتال کے حکام کی جانب سے وہ موت کی وجہ کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، کیونکہ اس کے معالجین نے ابھی مکمل معائنہ کرنا ہے۔ جس کے بعد نتائج کو میڈیکل جریدے میں شائع کیا جائے گا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس کے جسم نے سور کے عضو کو مسترد کر دیا تھا۔ اسپتال…
