ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 483 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 2005 ڈالر ہے۔
Author: Khabrain News
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ایم پی اے لیاقت خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جمعرات 10 مارچ کو لیاقت خٹک کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ لیاقت خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بڑے…
اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا صارفین کو میمز کے لیے ایک نیا موضوع مل گیا۔ سیاسی رہنماؤں کے زبان پھسلنے کے واقعات عام بات ہے اور اسے قبل بھی بلاول بھٹو کے زبان پھسلنے کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن اس بار جب بلاول نے جلدی میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی پی چیئرمین کا جملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 95 پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پرسماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا، وفاقی حکومت نیپرا کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد بجلی کی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے اور مختلف سیلزکیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی…
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی،کبھی بندوق اٹھائی نہیں مگر استعمال کرنا جانتے ہیں، آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے تو اس کے نتائج بھی خود برداشت کریں گے، عمران خان ہم بچے نہیں رہے، جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے ، میری رگوں میں زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کا خون ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو لانگ مارچ میں…
سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے بعد اب ٹک ٹاک میوزک پلیٹ فارمز جیسے اسپاٹی فائے، ایپل میوزک اور پنڈورا کو بھی ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے میوزک ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم ساؤنڈ آن متعارف کرایا گیا ہے۔ فنکار اس پلیٹ فارم پر اپنے گانے یا میوزک دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ براہ راست ٹک ٹاک ایپ سے اپ لوڈ کرسکیں گے۔ ساؤنڈ آن میں ڈسٹری بیوشن مفت ہوگی اور ٹک ٹاک کی جانب سے پہلے سال فیس نہیں لی جائے گی جبکہ دوسرے سال سے 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ، ایسا پلان تیار کر رکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ سینیر رہنماؤں…
اتر پردیش: (ویب ڈیسک) اسٹینڈ اپ کامیڈین سے پنجاب کے وزیر اعلی تک کا سفر، بھارتی ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں جھاڑو پھیر کر بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کر دیا، ایک سو سترہ میں سے اسی نشتیں عام آدمی پارٹی کے نام رہیں، جبکہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں اترپردیش،اترکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی نے کلین سوئپ کردیا۔ بی جے پی اتر پردیش 257 نشستوں پر، اتراکھنڈ میں 48، گوا میں 19، منی پور 29 پر آگے، جبکہ…
پنجاب کے ضلع میانوالی میں نوزائیدہ بچی کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے شقی القلب باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شاہزیب کو ضلع بھکر سے گزشتہ رات گرفتار کیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اسمٰعیل الرحمٰن کھڑک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر کے ملزم کی گرفتاری بارے تفصیل سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کے…
