لاہور: (ویب ڈیسک) مارلی بون کرکٹ کلب نے کرکٹ قوانین تبدیل کر دیے، نئے قوانین کا اطلاق رواں سال اکتوبر سے ہوگا۔ نئے قوانین کے مطابق کسی کھلاڑی کے کیچ آوٹ ہونے پر اگلی گیند بیٹنگ کرنے آنے والے نئے کھلاڑی کو ہی کھیلنی ہوگی۔ تاہم اگر بیٹسمین اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوتا ہے تو وکٹ کی دوسری طرف موجود بیٹسمین اگلی گیند کھیل سکے گا۔ ایک اور قانون کے مطابق اگر دوران کھیل کسی وجہ سے کسی ٹیم کے کھلاڑیوں کی توجہ ہٹ جائے تو گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا۔ اگر بالر گیند کرانےسے…
Author: Khabrain News
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین اور روس نے لوگوں کے 6 شہروں سے انخلا کے لیے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان یوکرین کے 6 شہروں میں 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے تاکہ شہریوں کا انخلا ہو سکے۔ شمال مشرقی یوکرین میں سومی کے میئر نے کہا ہے کہ لوگ ذاتی کاروں اور بسوں کے ذریعے شہر چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اینر ہوڈر کے میئر نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اور بچوں کے قافلے وہاں سے…
نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ماریو پول میں بچوں کے اسپتال پر ہونے والے بم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے بچوں کے اسپتال پر حملے کو “خوفناک” قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس روس یوکرین جنگ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں جن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اس لیے روس اب یہ خونریزی ختم کرے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آئل تاریخی مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اس کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے، گزشتہ روز امریکا کی روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔ برطانوی…
آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ 10 روز میں نیا وئیرینٹ 3 گنا زیادہ تیزی سے پھیلا ہے۔نیو ساوتھ ویلز میں ماسک پہننے پر نرمی سے وائرس کا پھیلاو بڑھا۔ آسٹریلیا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کو اومی کرون کا سب ویرینٹ بی اے 2 کا نام دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت 5 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے متعدد اقدامات کر کے معیشت کو درست راہ پر ڈالا اور حکومت نے کورونا میں معیشت کو بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بچانے کے لیے کورونا کے دوران تاریخی ریلیف پیکج دیا گیا اور لوگوں کو بحران سے بچانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی۔ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مالیاتی…
روس : (ویب ڈیسک) روس نےامریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام لگا دیا۔امریکہ نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ماسکو جلد ہی یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کر سکتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزی ثبوت ہیں کہ امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنارہا ہے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ ماسکو زیلنسکی کا تختہ الٹنے کے لیے یہ کام نہیں کر رہا،امریکہ عالمی برادری کے سامنے یوکرین میں اپنے اس پروگرام کی وضاحت دینے کا پابند ہے امریکہ نے روس کے اس دعوے کو مسترد کرتے…
امریکہ : (ویب ڈیسک) یوکرین کے حملے کے جواب میں روسی تیل اور توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے لیے امریکی ایوان میں ووٹنگ ہوئی، جس میں قانون سازوں نے بھاری اکثریت میں اس پابندی کے حق میں ووٹ دیے۔ قانون سازی جو 414 کے مقابلے میں 17 ووٹوں سے منظور ہوئی، اب حتمی فیصلے کے لیے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ تاہم اس کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ سینٹ میں اکثریت پارٹی کے لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پہلے امریکی صدر بائیڈن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اقدام امریکی صدر…
قاہرہ : (ویب ڈیسک) گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا جنون، مصری شہری نے 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچ ڈالی۔ مصر کے دارلحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے اشرف کبونگا نے بھاری بھرکم ٹرین کھینچ کر کے سب کو حیران کر دیا، اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔ ٹرین کھینچنے کے لیے شہری نے رسیوں سے خود کو ٹرین کے ساتھ باندھا، اور ٹرین کو کھینچنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس پر شہریوں نے بھی خوب جشن منایا۔ ریسلر اور فٹنس ٹرینر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب کر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے حساس اداروں سے آصفہ سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کا آصفہ بھٹو کی طرف بڑھنا میرے اور میرے والد کیلئے پیغام تھا، کل وزیراعظم نے بندوق کی دھمکی دی جو برداشت نہیں کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ عدم اعتماد کیلئے تھا، پاکستان کے عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کر دیا، حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی، پارلیمان پر بڑی ذمہ داری ہے کہ عوامی امیدوں پر…
