اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت جاری ہے اور اسی سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچی جہاں پر اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہوگا، انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری سندھ اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ تمام شرکا نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں…
دوحا: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھی پاکستانی کیوئسٹ نے فتوحات سمیٹ لیں۔ سنوکر کے عالمی ایونٹ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ بھی مکمل ہو گیا جس میں تمام تینوں قومی کیوئسٹس نے کامیابیاں اپنے نام کیں، جس میں محمد سجاد، احسن رمضان اور محمد آصف فاتح رہے۔ محمد سجاد نے سری لنکن حریف کو 3-5 سے ہرایا، احسن رمضان نے مصری کھلاڑی کو 0-5 سے شکست دی اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے بحرینی حریف کو 1-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا اپنے ہی ہم…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نہ کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی __ گھبرا گئے ہو نا! عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ تم نے پاکستان کو تباہی و…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کروانے کے بعد سیاسی ملاقاتیں عروج پر پہنچ گئیں، ایم کیو ایم کے وفد کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچا تو پی ڈی ایم سربراہ نے خود استقبال کیا۔ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر،عامر خان، کنور نوید شامل ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی نمائندگی اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان کر رہے ہیں۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اور سیّد صمصام بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، اس کے علاوہ متعلقہ وزارتوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ مخصوص شہروں تک محدود رکھا جاتا رہا، پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کئے ہوئے شہروں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں…
پاکستان کے تاریخی دورے پر آئے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گر گئے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انسٹاگرام پر ایلکس کیری کو مینشن کرتے ہوئے 2 ویڈیوز شیئر کیں جس میں دوسرے کھلاڑیوں سے خوش گپیوں میں مصروف ایلکس باتیں کرتے کرتے پول میں پول میں گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک کھلاڑی نے ایلکس پکارتے ہوئے خبردار بھی کیا لیکن اس کے باوجود ایلکس پول میں گرگئے۔ دوسری ویڈیو میں پول میں گرے ایلکس پر تمام کھلاڑیوں کو ہنستے اور اس واقعے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جا…
لاہور: (ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ اور علیم خان گروپ کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے۔ جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کے مابین اختلافات بڑھنے لگے ہیں اور ان دونوں گروپس کی راہیں جدا ہونے کا امکان ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ میں شامل چند سخت گیر ارکان کے دباؤ کی وجہ سے جہانگیرترین علیم خان سے ملاقات کرنے سے گریزاں ہیں، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترین گروپ میں شمولیت کے بعد سے اب تک جہانگیر ترین اورعلیم خان کا کوئی براہ راست رابطہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے 25 مارچ کو طلب عدالت طلب کرلیا گیا۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 25 مارچ کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو آئندہ دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں شوگر کےکاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے وکیل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 3 روز تک تمام سرکاری ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں شیڈول او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3 روز تک عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے حدود میں 22 اور 24 مارچ کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، جب کہ 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان کی عام تعطیل…
