Author: Khabrain News

میرانشاہ: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل اور بوبر گیپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو آپریشن کیے ہیں۔ بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرتی حکومت کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرنا چاہیے، پاگل پن پر مبنی کارروائیوں کا الزام اپنے سر لینا مناسب نہیں ،نقصان اٹھانا پڑیگا۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ہیں جہاں پولیس کی جانب سے انصار الاسلام کے ارکان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جے یو آئی کی ٹوئٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تمام پارٹی ارکان کو پارلیمنٹ لاجز پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ پارلیمنٹ لاجز پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد پولیس کی دہشتگردی کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کروں گا۔…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواہیں نہ پھیلائی جائیں ، فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ایئر فورس کے افسر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا۔ 9مارچ کو چھ بج کر 33 منٹ پر ایک چیز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔ اس چیز نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن پر کہا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں، خدانخواستہ عدم اعتماد سے پہلے امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ 70 لوگ لے آئے، ان کے لاجز میں کپڑے بدلوائے گئے، ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کیے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں، انصار الاسلام کے لوگ پیچھے بھی آرہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، باہر سے لوگ آرہے ہیں ہم کوشش کریں گے انہیں روک لیا جائے۔ وزیر…

Read More

پارلیمنٹ لاجز میں موجود اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کی سکیورٹی کیلئے اہم اقدام، جمعیت علمائے اسلام ( جے یوآئی) کی سکیورٹی تنظیم ’انصارالاسلام‘ کے سکیورٹی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے ارکان کے لاپتہ کیے جانے اور سکیورٹی پر خدشات ظاہر کیے تھے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ انصار الاسلام کے کارکن اپوزیشن کے تمام ارکان کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے جس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس بھی حرکت میں آگئی، پارلیمنٹ لاجز پر دھاوا بول دیا۔پولیس اہلکار جب رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کےلاج میں داخل ہوئےتو اس موقع پر ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے سٹاف اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس افسران پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے جہاں ان کی جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی سے بات چیت ہوئی۔صلاح الدین نے کہا کہ انصارالاسلام کےکارکُن ہمارےمہمان ہیں،ہمارےمہمان قانون کے مطابق آئےہیں ،کارکنوں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کام کرنے کی ذمہ داری صرف وزیراعظم کی نہیں بلکہ ملک اور انسانیت کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے 8 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اصل تعلیم ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور محبت کرنا ہے۔ شاہد آفریدی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے اوپر بڑی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو اپنی مرضی اور استعداد کے مطابق وکٹ بنانے کا حق ہوتا ہے، کراچی میں بھی ہم اپنی مرضی کے وکٹ بنائیں گے جس کا جلد فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران محمد یوسف نے بتایا کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ کا جواب سامنے آ چکا ہے، بیرون ملک ہماری مرضی کی وکٹیں نہیں ملتیں، خوشی کی بات ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اتر رہی ہے، امید…

Read More