Author: Khabrain News

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زاتی طیارے کا انجن فیل ہو گیا، جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جس کے بعد ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو نئے طیارے کے لیے مالی امداد کرنے کا کہا۔ گزشتہ ہفتے سابق صدر کے طیارے کو لوزیانا شہر سے فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب ہوائی جہاز خلیج میکسیکو میں انجن میں خرابی کا شکار ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں سیکرٹ سروس ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی تاریخ ہے کہ سپینرز زیادہ کامیاب ہوتے ہیں، کراچی میں ریورس سوئنگ ہوئی تو مچل سٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پری میچ ورچوئل ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں، یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور خیال رکھا ہے۔ راولپنڈی میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی، بولنگ میں نے صرف چار وکٹیں لیں جس میں بہتری کی ضرورت ہے، دنیا میں سب ہی ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمعیت کےغنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور نکل گئے، ان لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے جعلی دانشور پھر ظاہر ہوگئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے، ایک مخصوص مافیا اپنے مفادات کیلئے اکٹھا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر انہیں بدتمیز کہا جانے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثنا جاوید کیخلاف اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا جس کے بعد ثنا کے منفی رویئے کے خلاف پوسٹوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ماڈل فریحہ شیخ کے مطابق وہ محسوس کر رہی ہیں وہ اکیلی ثنا جاوید کے خراب رویئے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ ان جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔ دوسری جانب میک اپ آرٹسٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرا دی، اسپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں افراد کو ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا گیا، ہر روز پٹرول اور بجلی مہنگی ہو رہی ہے، لوگ اس بدترین حکومت سے نجات کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، ان حالات میں ریاست مدینہ کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، آٹا، دال، چینی اور ادویات سمیت تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں، سلیکٹڈ…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) روس کا یوکرین پر حملہ تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا، ترکی میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد روس نے یوکرین کے شہروں پر حملے تیز کر دیئے، دارلحکومت کیف پر قبضے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔ روسی فوج نے کیف کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے نواحی قصبے بوچا کا کنٹرول حاصل کرلیا، شہر کے باہر روسی اوریوکرینی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یوکرینی فوجیوں نے روس کے متعد ٹینک تباہ کر دیئے۔ افغان جنگ میں فیصلہ کن ادا کرنے والے سٹنگر میزائل سے روسی ہیلی کاپٹر بھی مارگرایا۔ ادھرخرکیف، سومی اور ماریوپول سمیت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار جے یو آئی ف کے ایم این ایز اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم کر دیئے گئے۔ خیال رہے اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکاروں کی موجودگی پر پولیس نے آپریشن کیا۔ چوتھے فلور پر ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے کمرے کا گھیراؤ کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر متعدد رضاکاروں کو گرفتار کیا۔ جے یو آئی کے دو ارکان…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں برائلر مرغی کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پنہچ گئیں، گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے سفید پوش طبقہ پریشان ہو گیا۔ گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی متوسط طبقہ کی پنہچ سے دور ہو چکا ہے، فیصل آباد میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 425 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ بعض پولٹری دکانوں پر قیمت اس سے بھی زیادہ ہے، خریداروں کا کہنا ہے کہ مرغی خریدنے آئے تھے، قیمت سن کر خالی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلے میں خطرناک شوٹر حامد بٹ ہلاک ہو گیا۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق خطرناک شوٹر حامد بٹ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ حامد بٹ کو گرفتار کر کے آرہے تھے کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ ملزم کے ساتھی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ حامد بٹ قتل، ڈکیتی اور بھتہ وصول کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم سٹی ڈویژن میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو اپنی مرضی اور استعداد کے مطابق وکٹ بنانے کا حق ہوتا ہے ، کراچی میں بھی ہم اپنی مرضی کے وکٹ بنائیں گے جس کا جلد فیصلہ آنے کا امکان ہے ،ٹیسٹ کے نتیجے خیز ہونے کی امید ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران محمد یوسف نے بتایا کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ کا جواب سامنے آ چکا ہے ، بیرون ملک ہماری مرضی کی وکٹیں نہیں ملتیں، خوشی کی بات ہے…

Read More