Author: Khabrain News

برطانیہ : (ویب ڈیسک) روس نے ایٹمی جنگ کے خدشات کو رد کردیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں نہیں لگتاکہ یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوگا۔ تاہم انہوں نے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا کہ روس اب دوبارہ کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔ ترکی میں ایک صحافی نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے سوال کیا کہ کیا جوہری جنگ شروع ہو سکتی ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں کرنا چاہتا…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گریز سیکٹر کے بروم علاقے میں گر کر تباہ ہوا،عملے کو بچانے کے لیے سیکورٹی فورسز روانہ ہو گئیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ ہم ایک چیلنجنگ دورمیں رہ رہے ہیں، پاکستان اور چین آزمائے ہوئے دوست ممالک ہیں، خطے میں امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے۔ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت باعث خوشی ہے، آج کا دن پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے، پاک فضائیہ نے ہر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی میں صبح 10 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی پچ بھی تیار کر لی گئی۔ قومی کپتان بابر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کراچی ٹیسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان اترنے کا اعلان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سیوریج کا بوسیدہ نظام اور نالوں میں کچرے کے ڈھیر لگنے کے باعث مصروف سڑکیں اور رہائشی علاقے گندے پانی کا تالاب بن گئے، ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گٹر اور نالہ ابلنے کے باوجود بھی متعلقہ بلدیاتی ادارے کچھ نہ کر سکے۔ شہر قائد میں سیوریج کا بوسیدہ نظام شہریوں کیلئے عذاب بن گیا۔ بلدیہ ضلع وسطی، نارتھ ناظم آباد میں گڑ ابلنے اور نالے کچرے سے چوک ہونے کے باعث مصروف سڑکیں اور رہائشی علاقے گندے پانی کا تالاب بن گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں آئی بلاک سمیت دیگر علاقوں…

Read More

کامرہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے، بالا کوٹ میں پاکستان کے جواب سے پوری دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، مسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پر دباؤنہیں ڈال سکتی۔ وزیراعظم عمران خان نے کامرہ میں تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، 40 سال پہلے ایف 16 کی شمولیت پر خوشی ہوئی تھی، اپنی قوم کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جے 10 سی سے دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا، ہم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین کو ہراساں کرنے کے لیے پارلیمانی لاجز پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے جے یو آئی کے جتھے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس تعریف کی مستحق ہے جس نے انہیں بے دخل کیا، انہوں نے فضل الرحمان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اسے آئینی عمل ہی رہنے دیں، ڈرانے کی کوشش نہ کریں، یہ کام نہیں کرے گا۔ شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ کیا فضل الرحمان دارالحکومت میں…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئینی درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست سنئیر وکیل رہنماء امان اللہ کنرانی نے شہری کی حیثیت سے جمع کرائی ۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں امان اللہ کنرانی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئینی درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بطور پاکستانی شہری وزیر اعظم کے خلاف آئینی درخواست جمع کروا ئی ہے۔ عمران خان نے اپنے عہدے، آئین اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے۔ آرٹیکل 9 میں قانون کے مدنظر ہر شہری کا تحفظ لازمی ہے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پانچ روز میں پچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر نہ فاسٹ بولرز کیلئے کچھ تھا اور نہ ہی سپنرز کو کوئی مدد مل سکی لہذا پنلٹی کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں آج جلسے میں شرکت سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، تمام ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ، پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےخیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کے لیے آج انتخابی جلسہ سے…

Read More