ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور لولی ووڈ کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے خدا نے چاہا تو وہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی۔ صبا قمر جہاں پاکستان میں ’’باغی‘‘، ’’چیخ‘‘ اور ’’’تھکن‘‘ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہیں وہ بالی ووڈ میں مرحوم اداکار عرفان خان کے ہمراہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں بہترین پرفارمنس دے کر بھارتی عوام کو بھی اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو ٹیلیفون پر دئیے گئے انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ وہ خود…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں۔ کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔نتیجہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس کی بیٹی چھت سے گر کر زخمی ہوگئی۔ قومی ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر رومان رئیس کی بیٹی کی چھت سے گرنے کی وجہ سے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سر پر بھی چوٹ آئی۔ رومان رئیس کی بیٹی ہسپتال کےآئی سی یو میں زیر علاج ہے اور کرکٹر نے قوم سے ان کی بیٹی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 178 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 178 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں دو قیدی جاں بحق ہو گئے، ایک نے خودکشی جبکہ دوسرا طبعی موت چل بسا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق 44 سالہ محمد قدیر قتل کے مقدمہ میں جیل میں قید تھا اور اس کا ٹرائل چل رہا تھا، ملزم نے رات گئے اپنے ازار بند سے لٹک کر خود کشی کر لی جسے بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے آنکھ کھلنے پر لٹکا ہوا پایا۔ قدیر کو نیچے اتار کر جیل ہسپتال مبتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔ دوسرا قیدی 77 سالہ احمد خان سینے میں درد ہونے پر…
بھارتی حکومت نے میاں چنوں میں گرنے والے میزائل پر پاکستانی احتجاج کے بعد بیان جاری کر دیا، نئی دہلی کے مطابق میزائل روٹین مینٹیننس کے دوران غلطی سے فائر ہوا اور پاکستانی علاقے میاں چنوں میں آگرا، جس پر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ میزائل سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونا خوش آئند بات ہے
لوئر دیر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی، جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، آرمی چیف سے کہا عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شعور، جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، شاندار استقبال کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جھکنے والے شخص کی کوئی عزت نہیں کرتا، طاقتور کو قانون کے تابع کرنا میرے منشور کا حصہ ہے، 3 افراد نے ملک کو مقروض بنایا، نواز شریف، زرداری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں کوئلے، ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اضافے کی وجہ سے ہرماہ نئی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ بل میں لگتی ہے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ لگنے کے بعد گزشتہ ماہ کی ایڈجسٹمنٹ خارج ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو مارچ کے بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا جس کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے انہیں کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے انہیں کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔ لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے۔ جلسے کے شرکا کے نعروں پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی، مجھے جنرل باجوہ نے کہا ہےکہ عمران فضل الرحمان کو ڈیزل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی”کانپیں ٹانگ“رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے سیاست کے اناڑیوں اور حقیقی کھلاڑی میں فرق دیکھ لیا۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ باہم مک مکا اور نوراکشتی سے اناڑیوں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا تھا، تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی”کانپیں ٹانگ“رہی…
