اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر سمیت تینوں مجرموں کی سزا میں اضافہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔ مقتولہ نور مقدم کے والد اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے ایڈیشنل ایشن جج کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل شاہ خاور ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین الگ الگ اپیلیں دائر کی ہیں۔ مقتولہ کے لواحقین نے اپنی درخواستوں میں کہا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر، شریک مجرمان جان محمد اور افتخار احمد کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کم…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گرنے والا میزائل بھارت کا تھا جس کی تصدیق بھارتی وزارت دفاع نے کر دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔ بھارتی حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق معلوم ہوا ہے میزائل پاکستان کے ایک…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹر مارنس لبوشین ‘دال روٹی’ کے دیوانے ہوگئے۔ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جہاں پاکستانیوں کے کھیل کے لئے جوش و جذبے کو داد دے رہے ہیں تو وہیں پاکستانیوں کی میزبانی کی بھی کھل کر تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے سب کچھ مثبت ہے، یہاں بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔ اسی سلسلے کو جاری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کے بڑھنے کا سلسسلہ جاری ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر شرح 0.52 فیصد بڑھ گئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندرمودی کو پیغام دیتا ہوں ابھی تو ابھی نندن کی چائے ٹھنڈی نہیں ہوئی تو اور طلب ہوگئی، بھارت نے بڑا خطرناک کھیل کھیلا ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، بھارت ہمارے صبر کو نہ آزمائے۔ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں میزائل گرنے کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز ایئر فورس کے افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں چنوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا عدالتی معاملہ نہیں یہ سیاسی طور پر ہے، عدالت کو وہی کام کرنا چاہیے جس کا آئینی مینڈیٹ ہے۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الہی سے پیکا لاز اور میڈیا قوانین سے متعلق بات چیت ہوئی اور ان سے درخواست کی ہے کہ پیکا کی بہتری پر کام کریں، پیکا عدالتی معاملہ نہیں یہ سیاسی طور پر ہے، یہ نہیں ہو سکتا کے ایک جج اس بات کا فیصلہ کرے، عدالت کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد اگر کامیاب نہیں بھی ہوسکتی پھر معاملات سڑکوں کی طرف جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اکرم درانی، کامران مرتضیٰ ، صلاح الدین ایوبی، جمال الدین سمیت جمعیت علماء اسلام ف کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹ لاجز پر بننے والی صورتحال پر سمیت ملکی…
وزیراعظم عمران خان نے کامرہ میں جدید لڑاکا طیاروں جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کاک پٹ میں سوار ہوئے اور جنگی طیارے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر موجود آرمی چیف جنرل باجوہ نے بھی بریف کیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آج دفاع کی صلاحیت دیکھ کر خوشی اور اعتماد مزید بڑھ گیا، کوئی ہمارے اوپر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سکیورٹی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جے 10 سی کی شمولیت اس کا جواب ہے، جو…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد فاروق گجر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء محمد فاروق گجر کی عفیف صدیقی کے ہمراہ وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ن لیگ کے رہنما نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر شفقت محمود نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ دوران ملاقات سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ بھی موجود…
