لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات ہوئی، فیصل حیات جبوانہ اور مہر اسلم بھروانہ نے بزدار سرکار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ترین گروپ کے ارکان اور بزدار سرکار میں برف پگلنے لگی، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوانہ ترین گروپ اور بزدار سرکار کے درمیان معاملات طے کروانے میں متحرک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے متحرک رکن فیصل حیات جبوانہ دو دنوں میں تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں، ترین گروپ کے ارکان کی 2 گھنٹے طویل نشست عثمان بزدار سے ایوان…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو لاہور سے نارنگ بلایا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا، گزفتار ہونے والے ملزمان کے نام شبیر، عابد اور حسین ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نارنگ اور ضلع ننکانہ کے علاقہ شاہ کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی شناخت صابراں بی بی عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ…
دوحا: (ویب ڈیسک) پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ دوحا میں ہونے والے فائنل مقابلے میں 16سالہ احسن رمضان نے ایران کے عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دی۔ وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی میں موجود آسٹریلین کرکٹرز بھرپور انداز میں اپنا ٹائم انجوائے کررہے ہیں، مہمان کرکٹرز نے کراچی میں کرکٹ کی مصروفیات کے بعد ٹینس کو وقت دیا اور آپس میں ڈبلز میچ کھیلا۔ پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلین کرکٹرز بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے ہوٹل سے باہر تو نہیں نکل رہے لیکن ہوٹل میں رہ کر بھی مہمان کھلاڑی اپنا وقت بھرپور انداز میں گزار رہے ہیں اور یہاں اپنا قیام انجوائے کررہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی میں موجود کھلاڑیوں کو کرکٹ سے وقت ملا تو انہوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے کہ اپنےمیزائلز پرکنٹرول ہی نہیں؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ ’یہ بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جن کو اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں ہے؟ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے کہ کیا بھارت کے دفاعی نظام میں اتنی سکت ہے کہ وہ اپنے ایٹمی میزائلز کو بھی سنبھال سکتے ہیں؟ ان کے دفاعی نظام کی کمزوریاں خطے کے امن کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہیں۔‘ خیال…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ پارٹی نے وزیراعظم کی دھمکی کو سنجیدہ لیا ہے، یہی بات مشرف نے بے نظیر بھٹو کو کہی تھی جس کے بعد و ہ شہید ہو گئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی دھمکی کو سیاسی استعارے کے طو رپر نہیں لیا، یہ سنجیدہ اور جان سے مارنے کی دھمکی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بس کریں بہت ہو گیا، کیا کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیں اور دوسرے خاموش رہیں؟ انہوں نے کہا کہ دھمکی…
انطالیہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ ترکی کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے تحت کانفرنس ہو رہی ہے جس میں افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سمیت دیگر شریک ہیں۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود شریک ہیں اور یہ کانفرنس 11 سے 13 مارچ تک انطالیہ میں ہوگی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے افغان وفد سے بھی مصافحہ کیا۔ طالبان کے نائب ترجمان احمد…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) نسان کمپنی نے اپنی مشہور برقی کار کا چھوٹا ماڈل بنایا ہے جو طویل میز پر کھانے کو برق رفتاری سے پہنچاتی ہے۔ یہ درحقیقت ای فورس کار کا مختصر ماڈل ہے جس پر نوڈلز اور گوشت پر مشتمل چینی سوپ کا پیالہ رکھا گیا اور تیز رفتار لیکن ہموار انداز میں چلنے والی کار سے ایک قطرہ بھی باہر نہ گرا۔ کار کے اوپر انتہائی ہموار لکڑی کی ٹرے رکھی گئی ہے جس پر کھانے رکھ کر طویل میز تک بھیجا جاسکتا ہے۔ یہ تجارتی پیمانے پر فروخت ہوگی یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ…
چلی: (ویب ڈیسک) یورپی ماہرینِ فلکیات نے تشکیل کے مرحلے سے گزرتے ہوئے ایک سیارے کے گرد ایسے دو اہم سالمات (مالیکیولز) دریافت کرلیے ہیں جو زندگی کی تخلیق سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سالمات ڈائی میتھائل ایتھر اور میتھائل فارمیٹ ہیں جن میں بالترتیب 9 اور 8 ایٹم ہوتے ہیں۔ اگرچہ اب تک یہ دونوں سالمات مختلف ستاروں اور گرد و غبار کے وسیع و عریض خلائی بادلوں میں دیکھے جاچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہیں کسی ایسے سیارے پر دریافت کیا گیا ہے جو ابھی بننے کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ پر، 15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ پر جبکہ 20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاؤسنگ پروگرام پرخرچ کیے جائیں گے۔ ان تینوں منصوبوں سے بالخصوص کم آمدنی والے افراد کیلئے مکانات کیلئے قرضوں تک رسائی میں وسعت آئے گی اورشہری علاقوں میں کم آمدنی والے طبقات کیلئے مکانات کی تعمیرمیں مددملے گی۔ پاکستان میں عالمی…
