Author: Khabrain News

وادی: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ قابض افواض نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ رات قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مرتبہ پھر بربربیت کی انتہا کر دی ہے۔ گزشتہ تین روز میں سات نوجوان کشمیری شہید ہوچکے ہیں، دوسری جانب نہتے کشمیری حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے، اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہو جائے، لڑنا مشکل نہیں، بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں چائے، چاول، دال مسور، دال چنا مہنگی ہوئیں۔ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے پابند کر دیا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف 15 کلو منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ ممبر قومی اسمبلی ہیں تحریک عدم اعتماد کے باعث وہ اسلام آباد میں مصروف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اشرف خان رند، سردار منصور احمد خان، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان اور عون حمید بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ اسلام میں صرف عورت کو اس کے حقوق ہی نہیں بلکہ اسے تحفظ بھی دیا گیا ہے ، ہمارے دین میں وراثت کا قانون موجود ہے اوریہ کیا کم تحفظ ہے ، ماں ، بیٹی اور بہن کی صورت میں رشتوں کا انتہائی تقدس ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایسی سر گرمیاں نہیں کرنی چاہئیں جس سے معاشرے میں بے چینی پھیلے ،اپنے حقوق کی بات کرنا اور آزادی اظہار رائے سب کا حق ہے لیکن اس کی بھی حدود و قیود ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے اپنے نام کی تبدیلی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے جب سارہ لورین کہہ کر پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں۔ ایک ایوارڈز کی تقریب میں جہاں دیگر معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کرتا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں یکساں مقابلہ ہو۔ خیال رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قرار دیا تھا۔ آئی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کو ٹیم پاکستان کا گڈلک گراؤنڈ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں فواد عالم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نیشنل سٹیڈیم پر صرف 2 ٹیسٹ میچز ہی اب تک ہاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی اس گراؤنڈ میں کھیل چکے ہیں۔ فواد عالم نے مزید کہا کہ اپنے شہر میں ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ ہے، اسی لیے مجھے پچ اور موسم کی کنڈیشن کا اندازہ ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ پاکستان پہنچ گئے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ پاکستان پہنچ گئے وہ مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعدقومی ٹیم کے ساتھ بائیو سیکیورببل میں داخل ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے سبب شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہوئی۔

Read More