Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے میزائل گرنے کے واقعے پربھارتی وزارت دفاع کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکام کے سامنے 7 سوالات رکھ دیئے، کہا کہ اندرونی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں،سنگین معاملہ سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جاسکتا،بتایا جائے میزائل کی قسم اور خصوصیات کیا ہیں؟اسے بھارت کی مسلح افواج نے ہینڈل کیا تھا یا کچھ بدمعاش عناصرنے؟۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنگین واقعے نے سیکیورٹی پروٹوکول اور میزائلوں کے تکنیکی تحفظات کے حوالے سے کئی سوالات کو…

Read More

مقبول ماڈل، ڈانسر اور اداکارہ سارا لورین نے کہا ہے کہ عام طور پر لوگ انہیں مسیحی سمجھتے ہیں مگر درحقیقت وہ مسلمان ہیں اور نہ صرف وہ نماز پڑھتی ہیں بلکہ اہتمام کے ساتھ اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہیں۔ سارا لورین نے حال ہی میں ’مومناز مکس پلیٹ‘ میں بتایا کہ ان کی پیدائش خلیجی ملک کویت میں ہوئی اور زندگی کے ابتدائی سال بھی انہوں نے وہیں پر گزارے۔ اداکارہ نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے پاکستان سے منتقل ہوئیں اور محض…

Read More

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے 50 سال قبل چاند سے زمین پر لائے گئے پتھروں کے آخری مجموعے کو آج قریباً 50 برس بعد کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چاند سے اب تک زمین پر 2196 چھوٹے بڑے پتھر لائے گئے تھے جن میں سے چند کا مطالعہ اب بھی باقی تھا۔  واضح رہے کہ زمین پر لانے کے بعد فوراً انہیں ایک مکمل طور پر مہربند نلکیوں نما پیکنگ میں رکھا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 73001 نامی یہ زیر تحقیق نمونہ خلانوردوں، یوجین سرنن اور ہیریسن شمٹ نے دسمبر 1972…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والدین سمیت 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔ مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی جانب سے دائراپیل میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں،ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا،بریت ختم کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے خانساماں جمیل،تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی ہے۔ مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو دیگر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کرینگے،عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کا کل چوتھا جلسہ ہوگا،تحریک انصاف اس سے پہلےمنڈی بہائوالدین،میلسی اور لوئر دیر میں جلسے کرچکی ہے۔ ہو! سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ عوام وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوںگے۔ مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحادیوں اوراپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں سے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت مخالف حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن کے 2 بڑوں آصف علی زرداری اور شہباز شریف میں ایک اور رابطہ ہوا ہے اور دونوں کی اہم ملاقات طے پاگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں اورتحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمشاورت ہوگی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربھی بات کی جائے گی۔

Read More

کراچی میں بلآخر گرمیوں نے دستک دے دی۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ شہر میں دن کےاوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ سردار سرفراز نے کہا کہ آج شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم اورخشک رہے گا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں۔ نائب صدر و سینیٹر پیپلزپارٹی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ حیران کن ہے، اگر اپوزیشن سے کسی نے نیوٹرل کی اس طرح تشریح کی ہوتی تو حکومت نے تنقید کرنا تھی، حکومت ساڑھے تین سال کہتی رہی ادارے نیوٹرل ہیں، ‏وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں، دعوی کرتے ہیں…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے 50 سال قبل چاند سے زمین پر لائے گئے پتھروں کے آخری مجموعے کو آج قریباً 50 برس بعد کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چاند سے اب تک زمین پر 2196 چھوٹے بڑے پتھر لائے گئے تھے جن میں سے چند کا مطالعہ اب بھی باقی تھا۔ واضح رہے کہ زمین پر لانے کے بعد فوراً انہیں ایک مکمل طور پر مہربند نلکیوں نما پیکنگ میں رکھا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 73001 نامی یہ زیر تحقیق نمونہ خلانوردوں، یوجین سرنن اور ہیریسن…

Read More