نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاستوں کی اسمبلیوں میں ہونے والے انتخابات میں مشرقی پنجاب کے نتائج نے سب کو حیران کردیا جہاں کانگریس کے بڑے بڑے بت ’’عام آدمی پارٹی‘‘ کے عام سے امیدواروں نے زمین بوس کردیئے جبکہ اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں بی جے پی جیت گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار ہونے والے ریاستی انتخابات روایت شکن ثابت ہوئے۔ سب سے حیران کن نتائج مشرقی پنجاب کے رہے جہاں نجوت سدھو سمیت کانگریس کے بڑے اور مضبوط امیدوار قدرے نا تجربہ کار اور متوسط طبقے کے امیدواروں سے شکست کھاگئے۔ نئی دہلی کی…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا روس سے براہ راست تصادم کے لئے اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔ امریکا کے صدرجوبائیڈن نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے امریکی فوجی یوکرین میں نہیں بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے تاہم امریکا یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کرے گا۔نیٹو اورروس کے درمیان براہ راست تصادم کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔ امریکی صدراس سے قبل بھی واضح کرچکے…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع شہرکے مئیرکواغواکرلیا ہے۔ یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 روسی فوجیوں کے گروپ نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مئیرکوشہرکے کرائسزز سینٹرسے اس وقت اغواکیا گیا جب ہواپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔یوکرین کے صدرنے مئیرکے اغوا کودشمن کی کمزوری اورناکامی قراردیتے ہوئے مئیرکوبہادراوریوکرین کی حفاظت کرنے والا قراردیا۔ یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ حملہ آورروسی فوجیوں…
وادی: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ قابض افواض نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ رات قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مرتبہ پھر بربربیت کی انتہا کر دی ہے۔ گزشتہ تین روز میں سات نوجوان کشمیری شہید ہوچکے ہیں، دوسری جانب نہتے کشمیری حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ایشین ڈان بریڈ مین کے نام سے معروف اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی اور اعزازی پلاک پیش کی۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر جاری بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریب منعقد کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے اوپنر بلےباز ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا ڈانس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پی سی بی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں حسن علی نے فہیم اشرف کے گیند کروانے کے بعد اچانک ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ حسن علی کا ڈانس دیکھ کر کمنٹیٹرز نے قہقے لگائے اور ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کا حوالہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔ صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی ویب سیریز ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ سمیت اپنے دیگر پروجیکٹس پر بات کی۔ صبا قمر نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر آنے والی اپنی ویب سیریز’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ جس میں اداکار نعمان اعجاز ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ’’مسٹر شمیم‘‘ کا کردار لوگوں کی توجہ ایک…
کراچی: (ویب ڈیسک) عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 29 برس گزرگئے۔ حبیب جالب کے بے باک قلم نے ظلم، زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہو گیا۔ حبیب جالب 24 مارچ 1928 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، تقسیم ہند کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آ گئے۔ انہوں نے نامساعد حالات میں بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔ ان کی آنکھ نے جو دیکھا اور دل نے جو محسوس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو خلاف قانون قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق سیکشن 181 اے الیکشن ایکٹ کی شق 233 سے براہ راست متصادم ہے، قانون میں ترمیم شفافیت اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع دینے کے برخلاف ہے، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی برقرار ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سپیکرز، وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیر بھی انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو انتخابی مہم چلانے کی مشروط اجازت ہوگی، انتخابی مہم میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہم ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے اراکین اسمبلی سے رابطوں پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے حالیہ بھارت کی جانب سے میزائل کے معاملہ پر بیان سے متعلق پاکستان کے جوابی ردعمل جاری کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔