Author: Khabrain News

حیدرآباد / لودھراں:(ویب ڈیسک) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد اور لودھراں میں مالی گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح سے متاثر ہوگئی۔ حیدرآباد کے آؤٹر سگنل پر مال گاڑی کی 7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث اپ ٹریک مکمل بلاک ہو گیا۔ دوسری جانب لودھراں کے بعد پہلے ریلوے اسٹیشن جمرانی واہ پر بھی مال گاڑی کی آخری بوگی پٹری سے نیچے اترگی۔ حادثے کے بعد ریلوے حکام نے 38ڈاؤن فرید ایکسپریس ٹرین کو کہروڑپکا ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ محکمہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کوئی گروپ نہیں اور علیم خان ہمارے دوست ہیں۔ اپنے بیان میں میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جو بلے کے نشان پر منتخب ہوکر آیا وہ عمران خان کو ووٹ دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو ووٹ نہیں دیتا تو اسے اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کوئی گروپ نہیں ہے، علیم خان ہمارے دوست ہیں کوئی گروپ نہیں۔ ان کا مزید…

Read More

صوابی: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں گے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔ صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوامی مفاد سب سے پہلے ہیں، عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں۔ پاکستان ایک آزآد و خودمختار ملک ہے۔ سب دنیا کے ساتھ برابری کے ساتھ تعلقات ہونگے۔ ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا لانا اپوزیشن کا حق ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے کل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اہم مشاورتی بیٹھک آج ہوئی جس میں مسلم لیگ (ق) کے اپوزیشن اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشاورت کل بھی جاری رہے گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے روز کھیل ختم ہونے پر تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، بظاہر بیٹنگ وکٹ نظر آنے والی پچ پر دونوں بیٹسمین نے زبردست انداز میں اننگز شروع کی، اس دوران وارنر نے جارحانہ انداز بھی دکھایا تاہم 82 کے مجموعی سکور پروہ فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن بیٹسمین مارنس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں، غنڈوں اوربدمعاشوں سے نہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کودشمنی میں بدلا اورجس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشاراور فساد پیدا کیا اس کا نام عمران خان ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے نہیں۔ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے تحریک عدم اعتماد…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں لیکن وہ پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے۔ کراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علیم خان سے تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں، وہ لندن گئے تھے جلد ان سے پھر ملاقات ہوگی، تحریک انصاف کا ایک بھی رکن اپوزیشن کے جال میں داخل نہیں ہوگا منحرف اراکین کو ووٹرز گھروں میں رہنے نہیں دیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی عوام کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع کروانے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہو گا، اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما، وفاقی وزیر مونس الٰہی اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آمنے سامنے آ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے شیخ رشید کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے آپ اپنی زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی افواج کے دارالحکومت کا محاصرہ کرنے سے اب جنگ میں ٹرنگ پوائنٹ آگیا ہے جس سے ہم فتح کے مزید قریب آگئے۔ یوکرین کے صدر نے قوم سے پُرجوش خطاب میں کہا کہ یہ کہنا تو مشکل تو ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو کتنے دن میں روسی فوج سے آزاد کر پائیں گے لیکن یہ دن اب بہت جلد آنے والا ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ روسی افواج کے دارالحکومت کے محاصرے سے جنگ میں ٹرنگ پوائنٹ آگیا ہے جس سے ہم اپنے…

Read More