Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر حافظ آباد جائیں گے جہاں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم ، وزیراعظم کا ایک روزہ دورے پر آج حافظ آباد جانے کا پروگرام ہے جہاں عوامی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، عمران خان ضلع کیلئے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ایک طرف چند کرپٹ خاندان اور انکے گماشتے کسی بھی طرح عمران خان کی حکومت ہٹانے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں ق لیگ کس کشتی میں سوار ہوگی، حتمی فیصلے کیلئے آج پھر اہم بیٹھک شیڈول ہے، مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے فتح کے دعوے جاری ہیں، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں لیکن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 مریض دم توڑ گئے، 609 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 961 ہے۔ ملک میں 15 لاکھ 18 ہزار 692 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 14 لاکھ 70 ہزار 424 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی تعداد 1.7…

Read More

کراچی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز لے کر پہنچے۔ بینرز اور پوسٹرز پر دلچسپ تحریریں درج تھیں تاہم ان ہی میں سے ایک نے صارفین کی توجہ اپنی جانب خوب سمیٹی جو کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق تھا۔ مداح اپنا پوسٹر لیے اسٹیڈیم پہنچا جس پر لکھا تھا کہ ‘شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے سے کانپیں ٹانگ جاتی ہیں’، چونکہ شاہین آفریدی انتہائی تیز ترین گیندیں کراتے ہیں، لہٰذا مداح نے بیٹر کے خوف سے متعلق یہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کو رگیدنے کی بجائے حکومت کی پونے چار سالہ کارکردگی بتائیں۔ سیاست دان ایک دوسرے کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے ہیں کسی بھی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتی۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی و جمہوری حق ہے، وزیراعظم کنٹینر پر سوار ہونے کی بجائے سامنا کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد بھی اس موقع…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کا وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ ایک ٹوئٹ میں جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بی اے پی اپنا فیصلہ خودکرےگی، شیخ رشید نہیں۔ جام کمال نےٹوئٹ میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ خیال رہےکہ کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، میں بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز وفلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ڈرامہ اسٹار ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے اور اداکارہ کی حمایت میں پیغام جاری کردیا۔ فہد مصطفیٰ نے ثنا جاوید کے ساتھ کھینچی گئی ایک تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ میں نے مذکورہ اداکارہ کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کیا، وہ پچھلے دو سال سے میرے شو کا بھی حصہ ہیں، میں نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پروفیشنل اور شائستہ پایا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں سے متعدد ماڈلز،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں لیکن اب آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ معلوم نہیں ہے۔ کراچی میں فیڈرل سروس ٹربیونل کے چیرمین قاضی خالد کے ہمراہ ٹریبونل کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم-پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کا استحقاق ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے خالد مقبول صدیقی کو مخاطب کرکے کہا…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی سرنگیں بچھانے، اغوا، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث 81 افراد کا سر قلم کردیا گیا۔ سزائے موت پانے والوں میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے سعودی اور غیر ملکی شہری شامل ہیں جن میں اکثریت یمن کے شہریوں کی ہے جن پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے منصوبوں…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے تاحال اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں رواں ماہ کی 5 تاریخ سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودیہ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ تاہم اب بھی سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو 15 ممالک کے سفر سے روک رکھا ہے۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے۔ پاکستان اس فہرست میں شامل…

Read More