اداکارہ آمنہ ملک نے شوبز انڈسٹری کے حالیہ تنازع پر کھل کر بات کی اور پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔ گزشتہ کچھ روز میں اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف کئی میک اپ آرٹسٹس اور ماڈلز سامنے آئیں جنہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ ثنا جاوید کا رویہ سیٹ پر کافی غیر اخلاقی ہوتا ہے، وہ لوگوں کو خود سے کم تر سمجھتی ہیں اور کئی میک اپ آرٹسٹس کو نوکری سے فارغ کروا چکی ہیں۔ تاہم اب آمنہ ملک نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں…
Author: Khabrain News
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلےسے 31.70 فیصد اور فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مقامی گیس سے 11.36 فیصد اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی، اس کے…
سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہےکسی کونہیں ہوتی،لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانےکو تیار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے،اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ چوہدری نثار کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھےکوئی دو نمبر کہے گا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین بالی ووڈ کے سنجو بابا اداکار سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ کہہ رہے ہیں۔ چند روز پہلے اداکار سنجے دت اور سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔ تصویر میں سابق صدر پرویز مشرف کو وہیل چیئر پر بیٹھے جا سکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کوئی بات کرر ہے ہیں۔ دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے دونوں کسی جم میں ہیں۔ تاہم یہ…
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کی جس کے باعث غیرملکی طیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے کپتان نے بحرین سے لاہور پہنچنے والی پرواز کو زیر تعمیر رن وے پر اتارنے کی کوشش کی جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو لینڈنگ کرنے سے فوری طور پر روکا۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ عدم اعتماد ایک جمہوری اور آئینی حق ہے، جو آئین توڑےگا وہ اسپیکر ہو، وزیراعظم ہویا کوئی اور اسے آرٹیکل6 کاسامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی، جمہوری اور پارلیمان کاعمل آئین کےمطابق ہونا ضروری ہے، حکومت کو آئین، جمہوری قدروں اورپارلیمان کی پرواہ نہیں، اجلاس14دن کےاندرنہ بلاکرثابت کردیا گیاکہ وہ ہرحیلہ بہانہ کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کولٹکایا نہیں جاسکتا، آپ کو سامنا…
شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور ملک کے حکمرانوں سے ملاقات کی تاہم امریکا نے اپنے اتحادی ملک امارات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 سالہ خانہ جنگی کے بعد شام کے صدر بشارالاسد پہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے تاہم امریکا کو اس دورے سے زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔ شام کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو…
طالبان حکومت نے طلوع ٹی وی سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا کریک ڈاؤن کے دوران طالبان حکام نے مقامی ٹیلی وژن ’’طلوع نیوز‘‘ پر چھاپہ مارا اور تین صحافیوں کو گرفتار کرکے لے گئے تھے تاہم اب صحافیوں کو رہا کردیا گیا۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ 2 صحافیوں کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی رہا کردیا گیا تھا جن میں ڈائریکٹر نیوز اور قانونی مشیر شامل تھے تاہم نیوز اینکر کو آج 2 روز بعد رہا کیا گیا۔ طلوع نیوز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ…
کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں ایک سال بعد 2 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے شکار 2 مریض دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں ایک سال سے زائد عرصے بعد کورونا سے پہلی بار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 60 سال کے لگ بھگ ہے۔ چین میں اس وقت کورونا سے 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں تاہم سب میں معمولی علامات ہیں۔ 2 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4…
حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کیے جسے اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل فیکٹری، خمیس مشیط میں گیس اسٹیشن اور الجنوب میں بجلی گھر پر میزائل حملے کیے۔ میزائل حملوں کے شکار مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے حوثی باغیوں کے تینوں مقامات پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جس کے باعث بھاری نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب حوثی…
