اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں انصار الاسلام یا کوئی ملیشیا فورس آئی تو کچل کر رکھ دوں گا، 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن مزیدواضح ہوجا ئےگی، قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ سپیکر نے کرنا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، دوستوں کو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، چاہتے ہیں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ بذات خود اعتراف کر چکا کہ چودھریوں کے میرے پر بہت احسانات ہیں، چودھری ظہور الہٰی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھانجے اور بہنوئی کا ساتھیوں سمیت موٹر وے پولیس سے جھگڑا ہاتھا پائی میں بدل گیا، وردیاں پھاڑ دیں، تشدد سے موٹر وے پولیس کے دو سب انسپکٹر زخمی ہو گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھانجے ارباب خان اور بہنوئی طالب کا ساتھیوں سمیت اسلام آباد ایم ون ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس سے جھگڑا ہو گیا، تشدد کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کے دو سب انسپکٹر ابراہیم خٹک اور سب انسپکٹر حماد زخمی ہوگئے، ان کے چہرے اور ناک پر چوٹیں آئیں، ان کی وردی…
پشاور: (ویب ڈیسک) تھانہ ایکسائز نے دو کارووائیوں میں 29 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایکسائز پشاور کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور نے دو مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 29 کلو گرام چرس برآمد کرکے افغان باشندے سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ پہلی کاروائی خفیہ اطلاع پر گول چوک بطرف اسلام آباد روڈ پر کی گئی، جس میں گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جب کہ چرس اسمگل کرنے والے افغان باشندے ملزم قیام الدین کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ جب کہ دوسری کارروائی…
کراچی: (ویب ڈیسک) سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوڑ کے دوران 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ کراچی سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں بھرتی کے دوران دوڑتا نوجوان گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ بھرتی کے ٹیسٹ کے لئے دوڑ کے دوران پیش آیا، لاش سول اسپتال میں ہے، اور مرحوم کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا ، شاندار سنچری سکور کرنے پر کرومہ بونر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔ پانچویں روز 220 رنز سے اننگز شروع کرنے والی ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 286 رنز کا ہدف دیا، میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 147 رنز ہی بنا سکی، کرومہ بونر 38 اور جیسن ہولڈر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے تین وکٹیں حاصل کیں ، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ…
بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کے شہر اربل میں امریکن قونصلیٹ کے قریب متعدد قریب راکٹ حملے ہوئے ہیں جو سرحد پار سے فائر کیے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آج اتوار کی صبح شمالی عراق کے شہر اربل میں متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں جو کہ امریکن قونصلیٹ اور ٹیلی ویژن نیوز ایجنسی کے قریب گرے۔ کردستان ریجنل گورنمنٹ کے ترجمان لوک غفوری کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں جب کہ حملے سرحد پار سے کیے گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق شہر پر کم از کم 6 راکٹ حملے فائر…
کراچی: (ویب ڈیسک) شعیب ملک مزید 3 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹwww.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے میں نے کوئی ذہن نہیں بنایا مگر اللہ کا شکر ہے کہ آرام سے مزید 2 یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، البتہ میں اصرار نہیں کروں گا کہ مجھے ضرور شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے کھل کر بات ہوئی ہیاگر،وہ کہیں گے کہ آپ کی اب ضرورت نہیں تو…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں سخت سیکیورٹی کی وجہ سے تماشائیوں کو مشکلات کا سامنا رہا جب کہ مرکزی راستے سے آنے والوں کو 4مقامات پر تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں 24 برس بعد ٹیسٹ میچ کا گذشتہ روز آغاز ہوا، دونوں ٹیموں کو سخت ترین حفاظتی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچایا گیا،سخت سیکیورٹی کی وجہ سے تماشائیوں کو مشکلات کا سامنا رہا، مرکزی راستے سے آنے والوں کو 4مقامات پر تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ سیکیورٹی اداروں نے اسٹیڈیم کا انتظام سنبھال رکھا تھا، قانون نافذ کرنے والے…
کراچی: (ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں سے ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔ عاطف اسلم نے گزشتہ رور انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ کچھ روز قبل ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ عاطف اسلم نے یہ تکلیف دہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا پچھلے کچھ روز کافی مشکل تھے۔ لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ عاطف اسلم نے کہا میں آج آن لائن نہیں آسکوں گا تاہم میں اپنے والد کے…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہر سیئٹل کے ایک مہم جو کو دنیا کے بلند ترین مقام پر چائے کی دعوت کرنے کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اینڈریو ہیوز اور ان کی ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ پر سطح سمندر سے 21,312 فٹ کی بلندی پر چائے سے لطف اندوز ہوئے۔ اینڈریو ہیوز جو کہ ایک ایتھلیٹ اور ایڈونچرر ہیں، کو رواں ماہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے یہ پیغام موصول ہوا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے جو 5 مئی 2021 کو 21,312 فٹ کی بلندی پر چائے پی تھی، اُس پر…
