اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اوآئی سی کیلئےلانگ مارچ مؤخر کردیا، وزرائے خارجہ اجلاس میں آنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پٹیشن دائر کرنے پر شکر گزار ہوں، ہماری درخواست تھی کہ سپیکر نے آئین شکنی کی، سپیکر نے 14 دن کی مدت کی خلاف ورزی کی جوآئین سےانحراف ہے، امید ہے اٹارنی جنرل نےعدالت میں جو کہا اس پرقائم رہیں گے۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سیکر ٹریٹ ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے حرکت میں آگیا، ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ترین گروپ کے اراکین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ترین گروپ کو منانے کا مشن ،حکومت پنجاب کے جتن سامنے اگئے۔ وزیر اعلی سیکر ٹریٹ نے ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کے اضلاع کی بیوروکریسی کو مسائل ہفتوں یا دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں حل کرنے کا کہہ دیا،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کام نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام…
تیونس: (ویب ڈیسک) تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 95 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم فی الحال کسی کی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی۔ سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں میں فریکچر کی انجری زیادہ ہے جبکہ کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ تیونس کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سان ڈیاگو: (ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک دلچسپ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ اپنی دفتری ای میلز اور زُوم پروفائلز وغیرہ میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں انہیں ’خالص تحریر‘ استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں کم حیثیت اور کمزور سمجھا جاتا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کی پامیلا اسمتھ اور تل ابیب یونیورسٹی اسرائیل میں ان کے ساتھیوں نے کی ہے جس میں سیکڑوں امریکی رضاکاروں کو مختلف نفسیاتی تجربات میں شریک کیا گیا تھا۔ پامیلا اسمتھ کے بقول، ’’آج ہم باہمی رابطوں میں تصویریں استعمال کرنے کے عادی ہوچکے ہیں اور سماجی…
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں اس وقت شدید معاشی بحران جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں طلباوطالبات امتحانات دینے سے قاصر ہیں کیونکہ کاغذ کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ اس سے قبل میڈیکل اسٹور اور پیٹرول پمپوں پر طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں کیونکہ 1948 کے بعد سے اب تک سری لنکا شدید معاشی مشکلات میں گرفتار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جن سےمتاثرہ طلبا و طالبات کی تعداد 45 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ مغربی صوبے کے محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زرِ مبادلہ کی کمی سے…
سسلی: (ویب ڈیسک) اٹلی سے 1920ء میں دریافت ہونے والی ایک مصنوعی جھیل کے بارے میں دریافت ہوا ہے کہ یہ دراصل ایک ’مقدس تالاب‘ تھا جسے ڈھائی ہزار سال پہلے ستاروں کی سمتیں اور سیدھ مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہی بات اہرامِ مصر کےلیے بھی کہی جاتی ہے کہ انہیں ستاروں کی سیدھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔ البتہ یورپ میں ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔ یہ مصنوعی جھیل (جو نئی تحقیق سے ایک مقدس تالاب ثابت ہوئی ہے) مغربی سسلی کے سان پینتالیو جزیرے پر ’موتیا‘ (Motya) نامی قدیم شہر کا حصہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 68 پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 68 پیسے اضافے سے 181 روپے 25 پیسے پر فروخت ہوا۔ چند دنوں سے ڈالر کے ریٹ میں مسلسل بڑھوتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے ڈالر کی قیمت 180 روپے 57 پیسے تھی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 میں پہلی فتح اپنے نام کرلی، خواتین ٹیم 2009 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں کوئی میچ جیتی ہیں۔ خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ فتح حاصل کی۔ قومی ٹیم نے89 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے 8وکٹوں سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔ ندا ڈار نے میچ میں چار اوورز کے دوران 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل، پاکستان ویمن ٹیم بھارت، آسٹریلیا،…
لمپی اسکن ڈیزیز سے متاثرہ جانورں کا گوشت اور دودھ انسانوں کے لیے محفوظ ہے یا نہیں آج کل یہ مضوع زیربحث ہے کراچی سندھ میں گائے میں جلد کی گانٹھ کی بیماری نے لوگوں میں شدید تشویش پیدا کردی ہے لمپی اسکن ڈیزیز سے متاثرہ جانورں کے بارے میں لوگ شک میں مبتلا ہیں کہ گوشت کھائیں یا نہیں چونکہ ابھی تک اس مرض کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لیے صوبائی حکومت نے وائرس کی بیماری پر قابو پانے کے لیے اب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا ایک خبر کے مطابق صرف کراچی میں 15,100 سمیت…
