اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، سیاحتی رابطوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے او آئی سی میں آذربائیجان کے تعاون کی تعریف کی، امن اور خوشحالی کے مقصد کے حصول میں آذربائیجان کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر دفاع حسنوف نے آذربائیجان کے صدر کی…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے جلد وکٹیں لینے کی نیت سے میدان میں اتریں گے اور آسٹریلیا کو تین سو رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پچ پر بال ریورس سوئنگ ہورہا ہے، ہم اسی چیز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اسٹیو اسمتھ کی وکٹ یادگار رہی، ان کو ایک لائن پر بولنگ کی تاکہ وہ غلطی کرے اور ہمیں کامیابی مل سکے۔ نسیم…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کنگ خان کے ساتھ پھر سے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ نوے کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کامیاب جوڑی رہی، انہوں نے بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلمیں کیں، مداح بھی دونوں اسٹارز کو خوب پسند کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنگ خان اور جوہی نے ایک ساتھ راجو بن گیا جینٹل مین، ڈر، رام جانے، یس باس اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سمیت دیگر کئی کامیاب فلموں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری ماحول نہیں، حکمرانوں کی ہر بات میں تضاد ہے، فتنے سے جان چھڑوانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پہلی بارسپریم کورٹ آیا ہوں، میرے خیال سےحکومت ہی ناجائز ہے، معلوم نہیں انہیں عوام کےسامنے آنے کی ہمت کیسے ہو رہی ہے؟۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی کونسی بات…
کراچی: (ویب ڈیسک) سینٹرل پولیس آفس کے مرکزی گیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے میں شرکت کے لیے پارٹی کارکنان بھی پہنچ گئے ہیں۔ احتجاجی دھرنا دینے والوں میں پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور خرم شیرزمان سمیت دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی اس سے قبل تھانہ پریڈی گئے تھے جہاں انہوں لاکپ میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا تھا کہ کارکنان کے گھروں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ شہر قائد کے اراکین قومی اسمبلی نے اعتماد کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ ہونے والی ملاقات میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطا اللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لیا جائے گا، سیاسی شہدا وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 28 مارچ کو پوری قوم ڈی چوک پہنچے گی اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لے گی، خیبر پختونخوا کے لوگ عمران خان کے استعفے سے خوش ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی شہدا وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں، موجودہ حکومت کے سر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے27مارچ کے جلسےکیلئے جگہ تبدیل کر دی، اب ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراونڈ میں جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جس تعداد میں عوام آ رہے ہیں، ڈی چوک میں جگہ چھوٹی پڑ جائے گا لہذا پریڈ گراونڈ مناسب جگہ رہے گی اور یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جسلہ ہوگا۔ اس سے قبل اسلام آباد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ’شہباز گِل‘ چند روز پہلے دیے گئے اپنے نازیبا بیان پر قائم ہیں۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں شہباز گِل کا مؤقف ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں بولا، انہوں نے پنجابی زبان کے الفاظ استعمال کیے جو گالی نہیں۔ خیال رہے کہ شہباز گِل نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اپنی جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دی تھی۔ ٹاک شو میں شہباز گل اور ان ہی کی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر 21کواجلاس نہیں ہوا تو 3 دن بعد ہوجائے گا کون سی قیامت آگئی۔ فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی پوچھ لیں مذہب کے نام پر کیا کیا؟ مولانا فضل الرحمان نے دین فروشی کےسوا کچھ نہیں کیا، اوآئی سی کی تاریخ 6 ماہ پہلے طے ہوئی تھی، عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں، منحرف اراکین کے پاس موقع ہے واپس آجائیں، منحرف ارکان اپنے بچوں کومنہ دکھانےکے قابل نہیں، ارکان کے گھروں سے ہمیں ٹیلیفون آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 22…
