Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے جارہے تھے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک دورہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت دیگر قائدین نے کیا۔ جے یوآئی کے سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیر کو کراچی پہنچتے ہی رات گئے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دو مشترکہ کارروائیاں کر کے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کے شہر دمام جانے والا شاطر مسافر منشیات مالٹوں میں بھر کر لے جارہا تھا جبکہ دوسرے نے ٹیلکم پاوڈر کے ڈبے اور ٹرالی بیگ میں بھی ہیروئن چھپائی تھی۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر سے تعلق رکھنے والا لقمان خان سفر کے لیے ڈیپارچر لاؤنج پہنچا، جہاں اے این ایف اور اے ایس ایف کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) باجوڑ میں امن دشمنوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 2 جوان اور 3 معصوم شہری شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران وطن پر قربان ہوگئے، 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ، 21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے جبکہ شہریوں میں عصمت، الہام اور بہادر شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، مارے جانے والے دہشتگردوں سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف، مصر، تاجکستان کے وزیر خارجہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، سیاحتی رابطوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے او آئی سی میں آذربائیجان کے تعاون…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ لندن میں نامور گلوکار وارث بیگ نے ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جہاں سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کے سیاسی حالات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس نے روسی کاروباریوں کے تقریباً 850 ملین یورو کے اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ برونو لی مائیر نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انفرادی کھاتوں میں 150 ملین یورو کو منجمد کیا ہے جس میں روس کی کریڈٹ لائنز اور ملک میں قائم کردہ روسی کاروبار شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فرانسیسی رئیل اسٹیٹ میں روس کے 539 ملین یورو بھی منجمد کیے ہیں جو کہ تقریباً 390 جائیدادوں اور اپارٹمنٹس کی مالیت کے مساوی ہیں جبکہ اس کے علاوہ…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سیکریٹری امریکی وزارت خارجہ انتھونی بلنکن نے باضابطہ طور پر میانمار کی فوج کو نسل کشی اور انسانیت کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ امریکی نیوز چینل این بی سی کے مطابق بلنکن نے واشنگٹن میں ہولوکاسٹ میموریل میوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہولوکاسٹ کے بعد تاریخ میں سات بار نسل کشی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ آٹھواں واقعہ برما میں رونما ہوا۔ 2017 میں روہنگائی مسلمانوں کیخلاف ملک گیر منظم مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کی عصمت دری، بچوں اور بڑوں کا قتل اور گھروں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے جاری مہم کا معاملہ زیر بحث آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا اور مہم چلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ خان صاحب نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے۔ انہوں نے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھی کہتے ہیں ہم انہیں اسمبلی میں جانے نہیں دیں گے، کہتے ہیں سندھ ہاؤ س میں منڈی لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں، کہتے ہیں پیپلزپارٹی ان کے اراکین کو پیسے دے رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بمقابلہ چند کرپٹ خاندان ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو واپس زرداری، شریف اور فضل الرحمان کے تاریک دور…

مزید پڑھیں