Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت کی ناسازی کے باعث مسلم لیگ ن کا سوات جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ تیز بخار کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔ مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر…

مزید پڑھیں

کیف : (ویب ڈیسک) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شاپنگ سینٹر پر روسی فوج کے حملے 8 افراد ہلاک اور 10 ز خمی ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق شاپنگ سنٹر کے آس پاس کی عمارتیں، جن میں سکول بھی شامل ہیں شدید متاثر ہوئے ہیں، رہائشیوں کو بمباری سے ہونے والی فضائی آلودگی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ روسی فوجی اب چار ہفتوں سے کیف پر گولہ باری کر رہے ہیں اور یوکرین کے دارالحکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو جنگ سے پہلے تقریباً 30 لاکھ افراد کا گھر تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کی معروف ماڈل آمنہ بابر کو طلاق ہوگئی ہے جس کی تصدیق انہوں نے خود کردی ہے۔ آمنہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے، وہ اور ان کے سابق شوہر مشترکہ طور پر بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔ آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ شادی کے تین سال بعد اب ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کردی کہ ان…

مزید پڑھیں

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں رمضان کی آمد سے قبل گراں فروشوں نے آستینیں چڑھا لیں، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ایک طرف تو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے حکام اس صورت حال پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کے بازار ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی لہر کی زد میں ہیں تو خریداروں کے لئے سستی اور معیاری اشیائے خورونوش، سبزی، پھل اور دودھ کی خریداری کرنا محال ہوچکا ہے۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہری حکام کی غفلت اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کمزور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کینگروز نے 232 رنز 5 وکٹوں کے نقصان سے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا، کیمرون گرین اور ایلکس کیرے 89 اوورز کے اختتام پر 236 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 2 روزہ اجلاس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہو رہا ہے جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔ تاریخ ساز لمحہ آ گیا، پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انعقاد ہو رہا ہے جس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے جو کشمیر، فلسطین، اسلام فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت مختلف مسائل و معاملات سے متعلق ہیں۔ مسئلہ کشمیر کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیارت میں درجہ حرارت 22، قلات اور کوئٹہ میں 25، گوادر میں 34، جیونی میں 32،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد دم توڑ گئے، 228 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو تینتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار دو سو نوے ہے، ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار چار سو اُنیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار سات سو چھیانوے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دو سو اٹھائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ باہمی تعلقات کے مزید استحکام کا خواہاں ہے، چینی ہم منصب کے ساتھ علاقائی وعالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، افغانستان کی مدد کے…

مزید پڑھیں

بیونس آئرس: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن میں فٹبال کی روایتی حریف ٹیموں کے میچ کے بعد بپھرے تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکا جونیئرز اور ریورز پلیٹ کے روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے والے تماشائیوں کا فُل ہاؤس تھا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سباسچین وِلا کے گول نے بوکا جونیئرز کو برتری اور پھر فتح دلائی، جس پر مدمقابل کے مداح آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے اور ہلڑ بازی کرنے لگے۔ سٹینڈز میں آگ کے…

مزید پڑھیں