پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 16محکموں میں 38 ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سے سال 2018-19 کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 16 مختلف محکموں میں مجموعی طور پر 38 ارب 10 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 16 محکموں میں کئی اہم امور کا مالی ریکارڈ سرے سے موجود نہیں، صوبائی محکموں میں زراعت، تعمیرات و مواصلات ، تعلیم ، توانائی، ماحولیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،…
Author: Khabrain News
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ٹائیگر فورس نے 27 مارچ جلسے کے لیے ڈنڈے تیار کر لیے، ٹائیگر فورس کی جانب سے ڈنڈوں کو پی ٹی آئی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ فیصل آباد میں ٹائیگر فورس کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے کے لیے ڈنڈے تیار کرلیے گئے، مقامی رہنما تحریک انصاف عتیق الرزاق لکی شاہ کے ڈیرے پر ڈنڈوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے کارکنان جلسے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ جلسے میں ٹائیگر فورس سکیورٹی معاملات سنبھالے گی۔ جلسہ خراب…
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ فلم میں کام کی پیشکش کی گئی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں صبا نے بتایا کہ مجھے ابتداء میں فلم میں کام کی بہت اچھی آفرز ہوئیں، لالی وڈ سے سید نور، جاوید شیخ اور بالی وڈ میں راکیش مہرہ اور امتیاز علی نے مجھے کئی بار فلم کی آفر کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں مجھے گھر والوں کی جانب سے کام کی اجازت نہیں ملی، اسی لیے فلمیں نہ کرسکی لیکن اب صورت حال مختلف ہے، میں…
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ فلم میں کام کی پیشکش کی گئی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں صبا نے بتایا کہ مجھے ابتداء میں فلم میں کام کی بہت اچھی آفرز ہوئیں، لالی وڈ سے سید نور، جاوید شیخ اور بالی وڈ میں راکیش مہرہ اور امتیاز علی نے مجھے کئی بار فلم کی آفر کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں مجھے گھر والوں کی جانب سے کام کی اجازت نہیں ملی، اسی لیے فلمیں نہ کرسکی لیکن اب صورت حال مختلف ہے، میں…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ پہلی بار عالمی سطح ہر یہ ادراک کیا جارہا ہے کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقیت ہے اور اس حوالے سےاقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے ہے، او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد پر ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا، اس کے…
پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں ایک شادی ہال میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے محنت کش محمد اشرف کی ہلاکت کے واقعے میں مقدمہ درج کر کے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کارروائی کرکے ان افراد کو حراست میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو پتوکی کے ایک شادی ہال میں ایک پاپڑ بیچنے والے کے ساتھ باراتیوں کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تو پھر وہاں موجود باراتیوں نے انھیں تشدد…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کےمختلف علاقوں کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنےسے دھماکے 2 واقعات میں 6 مزدورجھلس کرزخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کےمطابق ہنہ اوڑک کےنواحی علاقے زرغون غرکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 کان کن سید محمد ، محمد سلیم اور جمیل زخمی ہوئے۔ دوسری جانب چمالنگ کے علاقے کی مری لیز میں گیس بھرنے سے بھی تین مزدورنقیب اللہ ،عبدالفائق اوریارمحمد جھلس کر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر کوئٹہ کے بی ایم سی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے غیر جمہوری طرز عمل کو بے نقاب کر دیا ہے، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے اور بے لوث خدمت کون کر رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے ایوان وزیراعلی میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر، ارکان اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، حنیف پتافی، غزین عباسی، نذیر احمد خان اور سید افتخار گیلانی نے ملاقاتیں کیں، اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ عاقبت نااندیش عناصر…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی نے ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ضروری قراردیدیا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موسمی تبدیلی ، بڑھتی آبادی اور واٹر مس مینجمنٹ کے باعث ہمارے تیزی سے کم ہو تے آبی وسائل مستقبل میں ہمیں پانی کی شدید قلت سے دوچار کر سکتے ہیں، کیا کالاباغ ڈیم مخالفین کو اس خطرہ کا احساس ہے۔ مونس الہی نے مزید کہا کہ پانی کی حفاظت زندگی کی ضمانت ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا 48 واں اجلاس (آج) منگل کو شروع ہو رہا ہے جس میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم ممالک کی 57 رکنی کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس ’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے، اجلاس میں وزارتی سطح پر تقریباً 46 رکن ممالک کی نمائندگی کی جائے گی، باقی کی نمائندگی اعلیٰ حکام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں اجلاس…
