Author: Khabrain News

ماسکو: (ویب ڈیسک) ماسکو کے فلپ رومانوف فی الحال بے گھر ہیں اور اسی کیفیت میں انہوں نے دوردراز آسمان پر پھٹتا ہوا ستارہ یعنی سپرنووا دریافت کرلیا ہے۔ فلپ اگرچہ بہت کم عمر ہیں لیکن دنیا میں وہ مشہور ہیں کیونکہ وہ اب تک 80 متغیر(ویریئیبل) ستارے، 10 سیارہ جاتی نیبولہ، چار بائنری ستارے تلاش کرکے انہیں اپنا نام دے چکے ہیں لیکن اب پہلی مرتبہ انہوں نے این جی سی 5902 کہکشاں میں ایس این 2022 بی ایس آئی سپرنووا تلاش کیا ہے۔ 24 سالہ فلپ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وہ فلکیات (ایسٹرونومی) کی کوئی ڈگری…

مزید پڑھیں

پرتھ: (ویب ڈیسک) کیا کوئی الارم یا دھن ایسی ہوسکتی ہے جو ہمیں نیند سے اچھی طرح بیدار کردے اور جسے سن کر بدن کو کچھ توانائی بھی ملے؟ اگرچہ یہ سوال 500 قبل مسیح میں یونانیوں نے بھی کیا تھا لیکن اب سائنسدانوں کا جواب یہ ہے بعض اقسام کی فری کوئینسی اور فی منٹ بیٹ والے الارم دماغ کے بیداری والے حصے کو زیادہ سرگرم کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہم بہتر طور پر بیدار ہوسکتے ہیں۔ ابتدائی تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکل جیکسن کا بچپن میں گایا ہوا ایک گیت ’اے بی سی ‘…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 48 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 181 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 181 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 26.46 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43203.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.06 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ 38 ہزار 791 شیئرز کا لین دین ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تنزلی چھائی ہوئی ہے، جیسے ہی سیاسی صورتحال میں ٹھہراؤ آتا ہے تو تیزی کی واپسی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پائیدار ترقی کیلئے30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس رقم سے پاکستان کی کیپٹیل مارکیٹ اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہو گا۔ ذیلی پروگرام 2020 میں منظور شدہ پہلے ذیلی پروگرام کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پروگرام کے تحت ادارہ جاتی اور ریگولیٹری اصلاحات ہونگی۔ کموڈٹی فیچرز میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے فروغ جیسے اقدامات ہوں گے۔ کیپٹل مارکیٹوں کے ارتقاء میں تعاون کیلئے پاکستان اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دینا خوش آئند ہے، اسلام کا کسی طور بھی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، ترقی پذیرممالک کرپشن کی وجہ سے غریب ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ 48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک مسلم ممالک متحد ہو کر عالمی سمیت دیگر معاملات پر متفقہ موقف اختیار نہیں کریں گے کوئی انہیں اہمیت نہیں دے گا۔ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے والا ملک ہی خوشحال ہوگا۔ نائن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر نے اسلامی کانفرنس تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں امن کا پیغام بن کر سب یکجان ہو جائیں اور پوری انسانیت کی بقا اور سلامتی کی دعا کریں۔ گلوکار کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کسی بھی فنکار کے لئے اس سے بڑی اعزاز کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ اس کی آواز ایسے مبارک دن اور مقصد کی آواز بنے۔ بے شک وہ (اللہ تعالی) نہایت رحمان و رحیم ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس تھانے کی حدود میں شادی کی تقریب میں نوجواں خوشی سے فائرنگ کررہے تھے کہ اچانک دو گولیاں لگنے سے ایک نوجوان خان جان زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ قومی ٹیم کی وکٹ گر گئی ہے۔ دوسرا روز پاکستانی اوپنر امام الحق 11 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ آسٹریلیا نے 232 رنز 5 وکٹوں سے دوسرے روز اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا تو الیکس کیری 67 اور کیمرون گرین 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 135 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ الیکس کیری کی وکٹ نعمان علی اور کیمرون گرین کی وکٹ نسیم…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 16محکموں میں 38 ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سے سال 2018-19 کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 16 مختلف محکموں میں مجموعی طور پر 38 ارب 10 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 16 محکموں میں کئی اہم امور کا مالی ریکارڈ سرے سے موجود نہیں، صوبائی محکموں میں زراعت، تعمیرات و مواصلات ، تعلیم ، توانائی، ماحولیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،…

مزید پڑھیں