Author: Khabrain News

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب آنے والوں کے لیے ویکسی نیشن، ٹیسٹ ، قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی۔ سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ عمرے کی غرض سے آنے والے بھی اب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ منسوخ شدہ پابندیوں میں کرونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی شارع فیصل پر صبح سویرے سیمنٹ مکسچر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں باپ اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باپ دونوں بیٹیوں کو موٹرسائیکل پر سکول چھوڑنے جا رہا تھا، شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب سیمنٹ مکسچر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ ٹرک کی زد میں آ کر باپ اوردونوں بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیورظفر گرفتار کر لیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیٹی 12 سالہ شجاع اور 9 سالہ بتول…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ بڑے ریکارڈ سے صرف 7 رنز کی دوری پر ہیں۔ 32سالہ بیٹسمین نے اگر پاکستان کے لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 7 رنز بنا لئے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن جائیں گے۔ اسٹیو اسمتھ اپنا85واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ لاہور ٹیسٹ میں انہوں نے پہلی اننگز میں 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 150ویں اننگز تھی۔ وہ 150 ٹیسٹ اننگز میں 7993 رنز بنا چکے ہیں۔ دوسری اننگز میں 7 رنز بنا کر…

مزید پڑھیں

روس : (ویب ڈیسک) ٹیلی گرام مقبولیت میں واٹس ایپ سے آگے نکل گیا۔ میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو پیچے چھوڑ دیا لیکن ایسا پوری دنیا میں نہیں بلکہ صرف روس میں ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق اب روس میں سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت واٹس ایپ کی بجائے ٹیلی گرام کو ترجیح دے رہی ہے۔ روس کی موبائل فون آپریٹر کمپنی میگافون کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق روس یوکرین تنازع میں شدت آنے کے بعد لاکھوں صارفین نے واٹس ایپ کی بجائے ٹیلی گرام استعمال کرنا…

مزید پڑھیں

پتوکی : (ویب ڈیسک) پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں باراتیوں کے تشدد سے محنت کش موقع پر دم توڑ گیا۔ شادی ہال میں ایک لاش کے باوجود باراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔ پتوکی میں ایک شادی ہال کے باہر پاپڑ بیچنے والے شخص پر جیب تراشی کا الزام لگایا گیا۔ باراتیوں نے محنت کش پر الزام لگا کر اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پچاس سالہ محنت کش کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی ،ظلم اور بےحسی کی انتہا کرتے ہوئےباراتی کھانا کھانے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے معافی مانگ لی۔ جنگ اخبار کے مطابق انٹرویو میں براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے کہا کہ وہ دو دہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ’’ایک روپیہ‘‘ کی کرپشن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم قیادت کے درمیان ملاقات ہو گی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم قیادت سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر حمایت مانگیں گے۔ گزشتہ روز اپوزیشن کے وفد نے اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، تحریک عدم اعتماد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان پر ایک ہفتے میں دوسری بار جرمانہ ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر جرمانہ کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ وزیر اعظم کو جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے اس لیے عوامی نمائندوں کے انتخابات والے اضلاع میں جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پابندی کے باوجود سوات میں جلسہ کیا تھا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت کی ناسازی کے باعث مسلم لیگ ن کا سوات جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ تیز بخار کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔ مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر…

مزید پڑھیں