اسٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سوئیڈن کے شہرمالمو کے ایک اسکول میں 2خواتین کوقتل کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی نے پولیس حکام کوبتایا کہ سوئیڈن کے شہرمالموکے ایک اسکول میں 2خواتین پرحملہ کرکے انہیں قتل کردیا گیا۔قتل کے شبے میں 18سالہ طالب علم کوگرفتارکرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اسکول میں کام کرتی تھیں۔خواتین کوچاقو اورکلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا گیا۔ واقعہ کے وقت اسکول میں 50طلبا اوراساتذہ موجود تھے۔ایمرجنسی سروسزکے مطابق واقعہ میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن نے خبردارکیا ہے کہ پوٹن کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ان کے روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹن بندگلی میں پھنس گئے ہیں جس سے نکلنے کے لئے کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں۔ امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے ساحلی شہر ماریوپل میں ہتھیار ڈالنے کے بدلے شہریوں کو نکالنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کی تجویز مسترد کر دی…
لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینئل ویٹوری دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی وائٹ بال کوچنگ ٹیم کا حصہ بن گئے، انہوں نے میبلورن میں وائٹ بال ٹیم کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ڈینئل ویٹوری کی کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات لی ہیں، بائیں ہاتھ کے سابق اسپنرآسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے لیے سفر کریں گے۔ وائٹ بال کا اسکواڈ جمعرات کو لاہور پہنچ رہا ہے، جہاں وہ ایک دن کے روم آئسولیشن کے بعد اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گا۔…
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن انجری کے باعث دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کین رچرڈسن میلبورن میں ٹریننگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے، انکی جگہ نیو ساؤتھ ویلز کے بین دوارشس پاکستان آئیں گے۔ اپنے بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کین رچرڈسن کی انجری زیادہ سنجیدہ نہیں لیکن بہتر یہی ہے کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے۔ بین دوارشس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار 24 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا میں کہاجارہا ہے کہ دھرمیش پرمار المعروف ریپر ایم سی توڑ فوڑ کی ہلاکت کار حادثے میں ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ گلوکار کی موت نے ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ جب کہ اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے بھی دھرمیش پرمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گلوکار دھرمیش پرمار نے فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک ’’انڈیا91‘‘ کے لیے اپنی…
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے لیکن ان کی تخلیق کی گئیں لازوال دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ نثار بزمی 1924 میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے خاندیش کے قصبے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور کچھ ہی عرصے بعد بمبئی میں فلموں کی موسیقی دینا شروع کردی۔ بمبئی میں ان کا ستارہ اس قدر عروج پر تھا کہ لکشمی کانت پیارے لال جیسے موسیقار اُن کی معاونت میں کام کر چُکے تھے لیکن…
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا۔ سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔ احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات…
دبئی: (ویب ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے پورا سینما ہی بک کرالیا۔ اداکار منیب بٹ ان دنوں اپنی بیوی اداکارہ ایمن خان اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ دبئی میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور وہاں سے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز منیب بٹ نے انسٹااسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور ان کی اہلیہ تھیٹر میں موجود ہیں جہاں اسکرین پر عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ چل رہی…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان شخص نے سفرکے لئے گھوڑا خرید لیا۔ پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں سے تنگ کربھارت میں ایک شخص نے موٹرسائیکل بیچ کر گھوڑا خرید کرلیا۔ اورنگ آباد کے ایک کالج میں نوکری کرنے والے شیخ یوسف کا اپنے گھوڑے کا نام’جگر‘رکھا ہے اوروہ اب روزانہ گھرسے کالج اورکالج سے گھرگھوڑے پرہی جاتے ہیں۔ موٹرسائیکل بیچ کرگھوڑا خریدنے والے یوسف اپنے فیصلے پربہت مطمئن اورخوش ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول خریدنا تواب ہمارے بس کی بات نہیں گھوڑے کی سستی سواری نے زندگی آسان کردی ہے۔باقی…
شکاگو: (ویب ڈیسک) امریکی تاجر اور میئر کے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوتِ خرید کے پیشِ نظر دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان کیا ہے جو پاکستانی روپوں میں 17 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اس سے قبل بھی وہ شکاگو میں دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت بانٹ چکے ہیں جس کے اعلان کے بعد مخصوص پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی تھیں۔ منصوبے کے تحت شہر بھر کے 50 پمپوں پر فی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکے گا۔ صبح…
