Author: Khabrain News

ماؤنٹ مانگنوئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنائے، وولوارڈٹ نوے رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جوابی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم نے پانچ وکٹ کے نقصان پر چھیالیسویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، ایک سو پینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالئے ہیں۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے کینگروز کے پہلی اننگز 391 رنز کے جواب میں 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالئے ہیں، اوپنر امام الحق 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اظہر علی 30 اور عبداللہ شفیق 45 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کاوے موسوی کا سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی مانگنا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، براڈ شیٹ سربراہ نے اعتراف کیا نیب نے غلط معلومات دیں، لیگی قائد اور ان کی فیملی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے اجلاس میں مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائیوں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) دل کے عارضے میں مبتلا اوپنر عا بد علی مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ڈاکٹرز کی اجازت سے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے سے محروم رہنے والے اوپنر نے اب سری لنکا کے دورےپر نظریں لگالی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے جولائی اگست میں سری لنکا میں دوٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔ دائیں ہاتھ کے ریکارڈ ہولڈر اوپنر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک گھنٹہ تک نیٹ میں بیٹنگ کی۔ عابد علی کے مطابق ان کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، وہ اب مکمل فٹ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) جے یو آئی اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کیساتھ نہیں رہے۔ مولانا فضل الرحمان کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے اور قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔ فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے، عمران خان اور ان کی جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتےہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی والوں کو امربالمعروف بولنا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے شہباز شریف کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔ ایک بیان میں منظور وسان نے ایم کیو ایم اور (ق) لیگ سے متعلق بھی پیشگوئی کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق)23 اور24 مارچ کے بعد حکومت سےالگ ہوکر اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے قبل عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہورہی ہیں اور…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کے معاملے پر مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی جبکہ تین کارکنوں کو جیل بھیج دیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں اراکین سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی وکلا کے ہمراہ پہنچے، عدالت نے پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز کی 29 مارچ تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، سعید آفریدی، شاہنواز جدون کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہاکہ عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا وزیراعظم 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے مریم نواز نے کہا کہ اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اتفاق کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت کے تاخیری حربے…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’’آئی کیو ایئر‘‘ کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس سال بھی اوّل نمبر پر بھارتی شہر براجمان ہے جب کہ 100 آلودہ ترین شہروں میں آدھے سے زیادہ بھارتی شہر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کردی ہے جس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے بری صورت حال بھارت کی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 100…

مزید پڑھیں