گوجرانوالہ : (ویب ڈیسک) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں مرغی کا فی کلو گوشت 430 روپے میں فروخت ہونے لگا، مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی سفید پوش طبقے کی جان کو آ گئی، ضروریات زندگی کی دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جن سے کھینچ تان کر گزارہ ہو جاتا ہے مگر کھانے پینے میں کمی کیسے ممکن ہے۔ بکرے کا گوشت تو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو ہی گیا، ایسے میں شہری مرغی کے گوشت کو غنیمت جان کر صبر شکر کر رہے…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آج قومی بلے بازوں کو سخت امتحان درپیش ہے، آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر آج کھیل کا آغاز کیا۔ کینگروز کو جیت کیلئے 8 وکٹیں اور بابر الیون نے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کر دی تھی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی بلے باز امام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بائیس اور تئیس مارچ کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے، اجلاس میں اڑتالیس سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ بھارتی ہائی کمیشن او آئی سی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا تھیم شراکت داری برائے اتحاد و انصاف ہے، اجلاس کا مرکز کشمیر، فلسطین، افغانستان، اسلاموفوبیا، مسلم امہ کے مسائل اور اتحاد…
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے ق لیگی رہنما مونس الہی کو کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ق لیگی رہنما طارق چیمہ کے بیانات کو بھی تحریک انصاف کی قیادت نے توہین آمیز قرار دے دیا۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چار افراد جاں بحق، 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار پانچ سو سترہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار ایک سو بیس افراد متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ بہتر ہزار دو سو اکانوے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، اے این پی کے میاں افتخار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق ایک اعلامیہ طے کیا گیا ہے، ملک بھر سے تمام قافلے 25 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس…
غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے کم عمر نوجوان سمیت 3 افراد کو شہید کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقے ویسٹ بینک اور ناقاب میں قابض فورسز نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور کئی افراد کو زخمی بھی کیا۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ 17 سالہ نادر ریان ہاتھ، سینے اور سر میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی سرحدی فورسز نے الزام عائد کیا ہے…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کا کیمرہ مین یوکرین میں جنگ کی کوریج کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پیئر زکشاؤسکا ساتھی رپورٹر کے ہمراہ کیف میں فلم بندی میں مصروف تھے جب ان کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آگئی۔ واقعے میں پئیر ہلاک اور ان کا ساتھی صحافی زخمی ہوگیا۔ وہ تین سال سے فوکس نیوز کے ساتھ منسلک تھے اور یوکرین سے پہلے وہ عراق، شام اور افغانستان میں میں جنگ کی رپورٹنگ کر چکے تھے۔
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) روس یوکرین جنگ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے دوران جاپان نے متحدہ عرب امارات سے تیل کی سپلائی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کہا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کیوڈو نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایک فون کال میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو بحیثیت تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کے “متحرک تعاون” کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں فریقوں نے عالمی خام تیل کی منڈیوں…
ایڈن برگ: (ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے شہریوں کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اُس وقت پورا ہوا جب رات کے وقت انہوں نے آسمان پر سبز روشنی کو رقص کرتے ہوئے دیکھا۔ آسمان کی رنگت سبز ہونے یا تاریکی میں ہری روشنی کا رقص دراصل فلکیاتی واقعہ ہے، جس کو دیکھنے کے کئی لوگ خواہش مند ہوتے ہیں اور وہ اس کو دیکھنے کے لیے سالوں انتظار بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح اسکاٹ لینڈ یارڈ کے بھی شہری اس منظر کے برسوں سے منتظر تھے جو 13 مارچ کی رات انہوں نے دیکھا۔ رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص…
