اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری، ہم آہنگی اوربرداشت کو فروغ ملے گا۔ چوہدری فواد حسین نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہاکہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت ترقی…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان امن، رواداری خوشحالی کی ضمانت دیتی ہے۔ شیری رحمان نے تیئس مارچ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتی ہوں، 23 مارچ 1940 کے دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، قرارداد میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست ہو گی، قائد نے ایسے پاکستان کا خواب…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سی ویو پر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی، شاہراہ فیصل پر وینٹج کار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شہر قائد میں ویمنز پاور رن کے عنوان سے میراتھن کا انعقاد کیا گیا، میراتھن میں سپورٹس سٹارز، ایتھلیٹس اور دیگر خواتین شریک ہوئیں۔ میراتھن کا مقصد یوم پاکستان کے موقع پر ویمن ایمپاورمنٹ کا چہرہ دنیا کے آگے لانا تھا۔ دوسری جانب وینٹج کار ریلی کا انعقاد شاہراہ فیصل سے کیا گیا۔ کار ریلی شاہراہ فیصل کے بعد کلفٹن دو تلوار سے ہوتی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اسلام آباد کی شکرپڑیاں گراونڈ میں ہونیوالی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا، مسلح افواج کے سربراہان اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، شاہین بلے بازوں عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے نصف سنچریاں بنا لیں۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق اور اظہر علی 56 اوورز کے اختتام پر 137 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ گذشتہ روز شاہینوں نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، اس سے قبل آسٹریلیا کی ساری ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں۔ اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ 3 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا رہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 کا تعلق بھارت سے ہے۔ آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا بھر میں ایشیائی ممالک میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں ۔ پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے شہر ہیں۔ صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ سربراہ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔2سال میں ملک میں پہلی بار کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 443 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہی۔ملک بھر میں 455 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد30…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا، مسلح افواج کے سربراہان اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا شریک ہیں۔ اسلام آباد کی شکرپڑیاں گراونڈ میں جاری تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کادن تاریخی لحاظ سے منفرد ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اسلامی امہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر 82 ویں یوم پاکستان کے موقع میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل زبیرحسن خان تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 82 واں یومِ پاکستان ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس…
