کولمبو: (ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور مہنگا پٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے۔ پٹرول اسٹیشن پر لمبی قطاریں لگی ہیں ملک بھر میں جاری مظاہروں کا سلسلہ صدر کے دفتر تک پہنچ گیا۔ مظاہرین نے صدارتی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر ہنگامہ آرائی کی۔…
Author: Khabrain News
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات میں بھی مودی کی جماعت بی جے پی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپوٹ کے مطابق مقامی کمپنی ’’دی رپورٹر کلیکٹو‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں فیس بک تمام جماعتوں کی نسبت مودی کی جماعت بی جے پی کو سب سے سستے اشتہارات دیئے۔ دی رپورٹر کلیکٹو اور ایڈ واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ 22 ماہ کے دوران بھارت میں ہونے والے 10 انتخابات…
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تاریخی اننگز کی بدولت پاکستان آسٹریلیا کے خلاف یقینی شکست سے بچ گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 425 گیندیں کھیل کر 196 رنز کی بڑی اننگز کھیلی، جو آج تک چوتھی اننگز میں کسی بھی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ پاکستان نے پانچویں روز کا آغاز کیا تو بابراعظم اور عبداللہ شفیق کریز پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کو جیت کے لیے 316 رنز درکار…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی بلائنڈ ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ شارجہ میں کھیلی جارہی تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف 164 رنز کا ہدف تین وکٹوں پر انیس ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بدرمنیر اور راشد نے چونسٹھ ، چونسٹھ رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ 64 رنز کی اننگز کھیلنے والے بدرمنیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان نے اس سیریز…
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ کرنے والے پہلے ایشین بن گئے۔ کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم نے 607 منٹ بیٹنگ کی اور 196 رنز بنائے،بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھی اننگز میں 643 منٹ بیٹنگ کی تھی۔ بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز کھیلنے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں، بابر اعظم سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں فرق کے کلیمز ( پی ڈی سی) کی ادائیگیوں کیلیے 11.73 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 15 ممالک کیساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں فرق کے کلیمز ( پی ڈی سی) کی ادائیگیوں کیلیے 11.73 ارب روپے، رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 8.2ارب روپے کی سبسڈی، پائپ لائن انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پراجیکٹ (ایل این جی ٹو)کیلیے میسرز فیصل بینک کے حق میں…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے 21 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 لاکھ روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اندھیری کی ایک عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس اور انسداد منشیات ٹیم نے رہائشی مکان کے اندر ہیروئن تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی، 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھر کے اندر قائم ہیروئن تیار کرنے والی فیکٹری سیل کی گئی، فیکٹری سے 44 کلو گرام سے زائد ہیروئن، ڈیجیٹل سکیل، مکسچر، کیمیکل سمیت موٹر کار اور مزدا وین برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار ہوئے، ہیروئن تیار کرنے کے بعد دیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی تھی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور…
اسلام آباد۔۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ قیصر رشید اورجسٹس عبدالشکور نے کی ،پی ٹی اے کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک سے متعلق ایک طریقہ کار تیارکیا ہے، غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو دو یا تین ماہ کے لیے بلاک کیا جاتا ہے جبکہ بعد میں اکائونٹ…
