لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو تینوں طرز کی کرکٹ کا بہترین بیٹر قرار دے دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی اننگز کھیلنے پر بابراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں، بابراعظم اس وقت تین طرز کی کرکٹ کے سب سے بہترین بیٹر ہیں۔ خیال رہے کہ بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میچ میں 196 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو شکست سے بچایا ہے۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی گئی اور مخالف طاقتوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے بیرونی سازش ہوئی۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کا مقابلہ کریں گے اور ہرا کر بھی دکھائیں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ ہمارے جعلی پلاسٹک کے بنے ہوئے لیڈران ہیں، انہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 11 نئی انکوائریوں اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنز، پنجاب کو آپریٹو بورڈ، پاکستان ریلویز، وزرات ہاؤسنگ اورمحکمہ آبپاشی لاڑکانہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ سابق آئی جی پولیس سندھ غلام حیدرجمالی اور اورڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت ڈی آئی خان کے خلاف بھی انوسٹی گیشن ہوگی، نیب ایگزیکٹو بورڈ نے محکمہ جنگلات ہری پور، محکمہ آبپاشی لاڑکانہ، شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت دیگر کے خلاف…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے، جلد فیصلہ ہوجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، نمبرز پورے کرنے کے لئے اپوزیشن مسلسل اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی تناظر میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے، جلد فیصلہ ہوجائے گا۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوات میں جلسہ کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔عمران خان کی بندوق پر الیکشن کمیشن ہے جس کی اس نے توہین کی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب ہے کہ غربت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں، ان کو ایسے بند کریں گے جیسے کبوتر پنجرے میں بند ہوتے ہیں۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینا چہتا ہوں، اسلامو فو بیا کے خلاف پاکستان نے آواز اٹھائی، آج کے بعد ہر سال 15 مارچ کو اسلام و فوبیا کا دن منایا جائے گا، گزشتہ 2 ہفتے سے وزیراعظم عمران خان کا گراف بڑھ رہا ہے،عوام عمران خان کے ساتھ…
سوات: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، بوریوں میں بھرے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں، مخالفین خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کچھ عرصہ مزید رہا تو یہ سب جیلوں میں ہونگے، آنے والے دن فیصلہ کن، تینوں چوہوں کا شکار کر کے دکھاؤں گا، ایک ہی گیند سے 3 وکٹیں گراؤں گا۔ سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوات کے جنونی ٹائیگرز کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں صرف…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 179 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 179 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے پنجاب جانے والی گندم سے بھری 70 سے زائد مال بردار گاڑیاں روک لی ہیں۔ سندھ حکومت نے پنجاب جانے والی گندم روک لی ہے، اور پنجاب سے منسلک سرحدی اضلاع میں محکمہ خوراک کی عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرحدی اضلاع میں گندم سے لدی 70 سے زائد مال بردار گاڑیاں رات سے رکی ہوئی ہیں، جس کے باعث پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، سندھ سے آنے والی گندم کی قیمت پنجاب میں…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دل کے پیس میکر کی بیٹری کی تبدیلی اور اہم طبی ٹیسٹ کے لیے عارضی طور اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ سعودی پریس میڈیا کے مطابق فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو تھوڑی دیر کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں معمول کے طبی ٹیسٹ ہوئے اور ان کے پیس میکر کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا معائنہ بھی کیا اور ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا جس کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔…
