مانچیسٹر : (ویب ڈیسک) مانچیسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر پال پوگبا کے گھر میں چوری ہو گئی، 2018 کے ورلڈ کپ میں جیتا گیا گولڈ میڈل بھی چور لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق پوگبا کے گھر چوری گذشتہ ہفتے ہوئی تھی، جب وہ اولڈ ٹریفورڈ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیل رہے تھے، اس وقت فٹ بالر کے دو چھوٹے بچے اور ان کی آیا گھر میں موجود تھیں۔ پال پوگبا نے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کے زیورات اور عالمی چیمپئن کا تمغہ چوری ہوا ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ جس…
Author: Khabrain News
افغانستان : (ویب ڈیسک) تعلیم ہر انسان کا حق ہے، افغانستان میں 7 ماہ بعد لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن پھر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری گرلز اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کرنے کا حکم دے دیا، افغان وزارت تعلیم کے مطابق 6ویں جماعت سے آگے کی طالبات کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ طالبان کے اچانک فیصلے پر بچیاں اپنے آنسووں کو روک نہ پائیں اور رو پڑیں۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ طالبان تمام لڑکیوں کے لیے اسکول…
انگلینڈ : (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں پالتو کتے نے گھر کی بچی پر ہی حملہ کر دیا، جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی، اسپتال لے جایا گیا، لیکن بچی کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ مرسی سائیڈ پولیس کے مطابق خاندان نے کتا ایک ہفتے پہلے ہی خریدا تھا، اس وقت بچی کے اہل خانہ شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔ کتے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، یہ معلوم کرنے کے لیے کتے کے فرانزک ٹیسٹ کیے جائیں گے کہ کیا وہ خطرناک کتوں کے ایکٹ (1991) کے تحت غیر قانونی نسل تھی۔ پولیس کا کہنا ہے…
کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر نے کہا تو گورنر راج لگانا ہوگا،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ صدر مملکت میرے باس ہیں وہ جو کہیں گے مجھے کرنا ہوگا، گورنر راج لگانے کا کہا تو لگانا ہو گا۔عدم اعتماد کا معاملہ چل رہا ہے ،یہ مناسب نہیں ہے کہ آپ لوگ ہمیں ساتھ کھڑا کر کے سیاسی سوالات کریں،اب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔ بابائے قوم، تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد وجود میں آیا۔ استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانت…
کابل: افغان طالبان نے طالبات کے لیے آج سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کاحکم واپس لے لیا۔ افغان وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے تمام ہائی اسکول آج سے کھولنے کا اعلان کیاتھا لیکن آج صبح جب طالبات اسکول پہنچیں تو انہیں گھر واپس لوٹ جانے کا حکم دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت تعلیم نے طالبات کے لیے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق منصوبے کی تیاری تک لڑکیوں کے ہائی اسکول اگلے حکم تک بند رہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) شاد رہے پاکستان، آج پوری قوم یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منا رہی ہے۔ یوم پاکستان پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا ۔لاہور گیریزن کے ایوب اسٹیڈیم اور پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ یومِ پاکستان پر مرکزی تقریب اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں جاری ہے۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ ہیں۔ یوم پاکستان پر مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہےکہ اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپوزیشن او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر گفتگو کی گئی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وطن عزیز کے مسائل کا حل اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے قائدین چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نے کہا ہے کہ جس جذبے کے ساتھ 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اسی جذبے کو آج دوبارہ تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان پر پیغام میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی، سیاسی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، انسانیت کو لاحق انتہا پسندی اور غربت کے خطرات پر قابوپانا ہو گا۔ آج کے دن ایک بار پھر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے بینچ کی تشکیل پر سوالات اٹھا دئیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ یہ خط لکھنے سے قبل دو بار انہوں نے سوچا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوایا گیا خط تین صفحات پر مشتمل ہے جبکہ خط کی کاپی اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار کے صدر کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ قاضی فائز عیسی نے خط میں لکھا کہ بینچ کی تشکیل کے دوران سینئر ججز سے مشاورت نہیں کی…
